لالو پرساد یادو
لالو پرساد یادو | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
مناصب | |||||||
رکن نویں لوک سبھا | |||||||
رکن مدت 2 دسمبر 1989 – 13 مارچ 1991 |
|||||||
منتخب در | بھارت عام انتخابات، 1991ء | ||||||
پارلیمانی مدت | نویں لوک سبھا | ||||||
وزیر ریل | |||||||
برسر عہدہ 24 مئی 2004 – 23 مئی 2009 |
|||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 11 جون 1948ء (77 سال) گوپال گنج |
||||||
شہریت | بھارت | ||||||
جماعت | راشٹریہ جنتا دل | ||||||
زوجہ | رابڑی دیوی (1 جون 1973–) | ||||||
اولاد | تیجاشوری یادیو ، تیج پرتاپ یادیو ، میسا بھارتی ، شبلی نیشنل کالج، اعظم گڑھ ، انوشکا یادیو | ||||||
تعداد اولاد | 9 | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | جامعہ پٹنہ | ||||||
پیشہ | سیاست دان | ||||||
الزام و سزا | |||||||
جرم | بدعنوانی | ||||||
ویب سائٹ | |||||||
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ | ||||||
IMDB پر صفحات | |||||||
درستی - ترمیم |
ہندوستانی سیاست دان۔ بہار کے سابق وزیر اعلٰی۔ یوپی اے سرکار میں ریل منتری رہ چکے ہیں۔راشٹریہ جنتا دل کے صدر۔ بہار میں ان کی پارٹی لگ بھگ چودہ برس تک بر سر اقتدار رہی اور اس دوران میں سات برس تک وہ خود وزیراعلٰی رہے۔ لالو پرساد کی پیدائش بہار کے گوپال گنج ضلع کے پھول وریا گاؤں میں گیارہ جون 1947ء کو ہوئی۔ ستّر کی دہائی میں لالو جے پی تحریک سے وابستہ ہوئے اور ایک اہم طالب علم رہنماء کے طور پر ابھرے۔ لالو پرساد انتیس سال کی عمر میں پہلی بار 1977ء کے لوک سبھا انتخابات میں جنتا پارٹی کے ٹکٹ سے رکن پارلیامنٹ بنے۔ سنہ 1989ء کے عام انتخابات میں نیشنل فرنٹ کی جیت میں انھوں نے اہم کردار ادا کیا۔ سن 97-1990ء تک وہ بہار کے وزیراعلٰی رہے لیکن چارہ گھوٹالہ معاملے میں انھیں اپنے عہدے سے مستعفی ہونا پڑا۔ سنہ 1997ء میں جنتا دل کے ٹوٹنے کے بعد انھوں نے راشٹریہ جنتا دل کا قیام کیا اور اس وقت سے وہ پارٹی کے صدر ہیں۔ لالو کی سب سے بڑی سیاسی ہار 2005ء کے بہار اسمبلی انتخابات میں ہوئی۔ لالو اپنے دلچسپ انداز بیان اور تقاریر کے لیے مقبول ہیں۔
حوالہ جات
[ترمیم]- 1948ء کی پیدائشیں
- 11 جون کی پیدائشیں
- 1947ء کی پیدائشیں
- بارہویں لوک سبھا کے ارکان
- بقید حیات شخصیات
- بھارت کے وزرائے ریل
- بھارت میں ہنگامی صورت حال کے دوران میں قید بھارتی
- بھارتی اشتراکیت پسند
- بھارتی سیاست دان
- بھارتی سیاسی جماعتوں کے بانیان
- بھارتی ہندو
- بہار سے راجیہ سبھا کے ارکان
- بہار کا یادو خاندان
- بہار کے وزرائے اعلیٰ
- بہاری شخصیات
- پندرہویں لوک سبھا کے اراکین
- جنتا دل سے وزرائے اعلیٰ
- جنتا دل کے سیاست دان
- چودہویں لوک سبھا کے ارکان
- چھٹی لوک سبھا کے ارکان
- نویں لوک سبھا کے ارکان
- وی پی سنگھ انتظامیہ
- ہندوستانی سیاستدان
- بہاری سیاست دان
- بہار قانون ساز اسمبلی کے ارکان
- جنتا پارٹی کے سیاست دان
- راشٹریہ جنتا دل کے سیاست دان