محمد صادق گنگوہی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

محمد صادق گنگوہی (987–1058ھ بہ مطابق 1579–1648ء) ایک ہندوستانی عالم دین سلسلہ چشتیہ صابریہ کے مشہور روحانی پیشوا، مصلح ، مصنف اور مبلغ تھے۔

محمد صادق گنگوہی
معلومات شخصیت
پیدائش 23 مئی 1579ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
گنگوہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات سنہ 1648ء (68–69 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
گنگوہ   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت مغلیہ سلطنت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ صوفی ،  عالم ،  مصنف ،  مبلغ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان عربی ،  فارسی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

 

سوانح[ترمیم]

محمد صادق گنگوہی کی پیدائش 17 ربیع الاول 987ھ (بہ مطابق 1579ء) کو قصبہ گنگوہ میں ہوئی۔[1] یہ ابو سعید گنگوہی کے حقیقی بھتیجے اور عبد القدوس گنگوہی کے پڑپوتے تھے۔[2]

کم عمری ہی سے تعلیمی سلسلہ شروع ہو گیا تھا، ان پر ابو سعید گنگوہی کی خصوصی نظر تھی، ان سے ہی اجازت و خلافت عطا ہوئی اور ابو سعید گنگوہی کے بعد ان کے جانشین ہوئے۔[2][3]

ان کے خلفاء میں ان کے دونوں لڑکوں داؤد گنگوہی اور محمد گنگوہی کے علاوہ ابراہیم مرادآبادی، عبد السبحان سہارنپوری، جلیل الہ آبادی اور یوسف کابلی شامل ہیں۔[3][4]

ان کی وفات 1058ھ (بہ مطابق 1648ء) کو گنگوہ میں ہوئی۔[3] قصبہ گنگوہ، اتر پردیش بھارت میں ان کا مزار عبد القدوس گنگوہی کے مزار کے شمال میں ہے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

مآخذ[ترمیم]

  1. ^ ا ب آزاد 1970, p. 17.
  2. ^ ا ب آزاد 1970, p. 14.
  3. ^ ا ب پ حسنی 1999, p. 636.
  4. آزاد 1970, p. 16.

کتابیات[ترمیم]

  • مسرت حسین آزاد، مدیر (اگست 1970)۔ "شیخ محمد صادق گنگوہی از ڈاکٹر حامد علی خاں، لیکچرار مسلم یونیورسٹی"۔ الفاروق۔ رام پور، اتر پردیش: دفتر ماہنامہ الفاروق بنگلہ آزاد خاں۔ 3 (21) 
  • عبد الحئی حسنی (1999)۔ نزهة الخواطر و بهجة المسامع والنواظر (جلد اول) (بزبان عربی) (پہلا ایڈیشن)۔ بیروت، لبنان: دار ابن حزم