مخزن فوائد
مصنف | نیاز علی بیگ نکہت |
---|---|
ملک | برطانوی ہندوستان |
زبان | اردو |
صنف | لغت |
تاریخ اشاعت | 1886ء |
مخزن فوائد اردو زبان کی ایک قدیم لغت ہے جو اردو اصطلاحات اور محاورات پر مشتمل ہے۔ یہ لغت قدیم دلی کالج کے پرنسپل مسٹر بوٹرسن کی سفارش نیاز علی بیگ نکہت نے مدون کی اور یہ 1886ء میں طبع ہوئی۔ اس میں مولف نے کافی تلاش و تحقیق کے بعد اردو محاورات جع کیے اور ہر محاورے کی سند کسی نہ کسی استاد کے شعر سے پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس میں اندراجات کی ترتیب حروف تہجی کے اعتبار سے قائم کی مگر محاورات کے اندراج کے سلسلہ میں یہ ترتیب قائم نہیں رہ سکی ہے۔[1]
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ ڈاکٹر مسعود ہاشمی،اردو لغت نویسی کا تنقیدی جائزہ، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی، 1992ء،ص 65-66