لغات النساء

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
لغات النساء
مصنفمولوی سید احمد دہلوی
ملکبرطانوی ہند کا پرچم برطانوی ہندوستان
زباناردو
صنفلغت
ناشردفتر فرہنگ آصفیہ دہلی
تاریخ اشاعت
1917ء
صفحات297

لغات النساء مولوی سید احمد دہلوی مولف فرہنگ آصفیہ کی مرتب کردہ اردو زبان کی لغت ہے۔ یہ لغت 1917ء میں میں ہزہائنس سرکارِ عالیہ رامپور نواب سلطان جہاں بیگم کے مالی تعاون سے دفتر فرہنگ آصفیہ دہلی سے شائع ہوئی۔ یہ 297 صفحات پر مشتمل ہے۔اس لغت میں قلعہ معلیٰ کی شاہزادیوں، دہلی کی بیگمات، عام شریف مستورات، ہندو لیڈیوں، اصطلاحات، خاص خاص رمز و کنایہ، توہمات و عقائد نسواں سے متعلق چار ہزار اکہتر 4,071 الفاظ شامل ہے۔ [1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. مولوی سید احمد خان، لغات النساء، 1917ء، دفتر فرہنگ آصفیہ، دہلی