مدنپلی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
مدنپلی - Madanapalle
మదనపల్లె
شہر
مدنپلی شہر
مدنپلی شہر
ملک بھارت
ریاست آندھرا پردیش
ضلع چتور ضلع
رقبہ
 • کل 14.20 کلو میٹر2 (5.48 مربع میل)
بلندی 695 میل (2,280 فٹ)
آبادی (2011)[1]
 • کل 135,669
 • کثافت 9,600/کلو میٹر2 (25,000/مربع میل)
زبانیں
 • سرکاری تیلگو اور اردو
منطقۂ وقت IST (UTC+5:30)
PIN 517 xxx
ٹیلی فون کوڈ +91–8571
گاڑی کی نمبر پلیٹ AP–03
ویب سائٹ Madanapalle District

مدنپلی : (تیلگو : Madanapalle) ( మదనపల్లె) بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع چتور میں ایک اہم شہر اور بلدیہ ہے۔ اس کی آبادی 2011مردم شماری کے مطابق 190512 ہے۔[2]

یہ شہر، بنگلور اور تروپتی شہروں کے درمیان ہے۔ بنگلور سے اس کا فاصلہ 120 کلو میٹر ہے۔ یہ شہر تاریخی اور تہذیبی نظریہ سے کافی اہم مانا جاتا ہے۔

وجہ تسمیہ[ترمیم]

اس شہر کے کنارے دو پہاڑ ہیں جن کو پالیگار مادینا اور باسنا نام کے پالیگاروں کے نام سو موسوم کیا گیا ہے۔ شہر کی تصویر میں نظر آنے والا پہاڑ ‘باسنی کونڈہ‘ ہے۔ بالکل اس کے جنوب کی جانب ایک پہاڑی ہے جس کو مادینا کونڈہ کہتے ہیں۔ اسی کے نام سو موسوم اس شہر کا نام مدنپلی پڑا۔ ایک اور روایت کے مطابق شہر مدینہ سے چند بزرگ یہاں پر آئے اور مقیم ہو گئے۔ ان کی نسبت سے مدینے واری پلی، ہوتے ہوتے مدنپلی ٹھہرا۔

تاریخ[ترمیم]

جغرافیہ[ترمیم]

سطح سمندر سے اوسطاً 695 میٹر (2,280 فٹ) above mean sea level. بلندی پر ہے۔ شہر مدنپلی کا محل وقوع بلحاظ طول اور ارض بلد 13°33′N 78°30′E / 13.55°N 78.50°E / 13.55; 78.50.[3]

موسم[ترمیم]

آب ہوا معلومات برائے مدنپلی
مہینا جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر سال
اوسط بلند °س (°ف) 27.3
(81.1)
30.2
(86.4)
33.4
(92.1)
34.9
(94.8)
35
(95)
32.1
(89.8)
30.2
(86.4)
30.1
(86.2)
29.9
(85.8)
28.6
(83.5)
26.8
(80.2)
25.7
(78.3)
30.35
(86.63)
اوسط کم °س (°ف) 15.5
(59.9)
16.8
(62.2)
19.4
(66.9)
22.2
(72)
23.6
(74.5)
22.8
(73)
21.8
(71.2)
21.8
(71.2)
21.2
(70.2)
20.2
(68.4)
17.8
(64)
15.6
(60.1)
19.89
(67.8)
اوسط عمل ترسیب مم (انچ) 4
(0.16)
2
(0.08)
3
(0.12)
28
(1.1)
61
(2.4)
51
(2.01)
81
(3.19)
73
(2.87)
111
(4.37)
143
(5.63)
54
(2.13)
32
(1.26)
643
(25.32)
 [حوالہ درکار]

حوالہ : موسمیات[4]

ہارسلی پہاڑ سے مدنپلی کا خوبصورت منظر۔

مدنپلی کی اوسط درجہ حرارت موسم گرما میں 30 تا 35 ڈگری سیلشیس (86 F to 95 F). درجہ حرارت اب تک 40 ڈگری سے کبھی بھی بڑھا نہیں۔ موسم سرما میں 7 اور 15 ڈگری سیلشیس کے درمیاں رہتا ہے۔ گرما مارچ اور جون مہینوں کے درمیان رہتا ہے۔

مدنپلی اور اردو ادب[ترمیم]

اس شہر میں مسلم آبادی ایک تہائی ہے۔ اردو بولنے والوں کی ایک اچھی تعداد ہے۔ یہاں کی اردو پر حیدرآبادی (دکن) اردو اور بنگلوری اردو کا اثر دیکھنے کو ملتا ہے۔ اردو مدارس کی تعداد بھی قابل ذکر ہے۔

اس شہر میں انجمن ترقی اردو ہند کی ایک شاخ بھی ہے، جو اردو کی ترقی کے لیے گامزن ہے۔

اردو ادب اور ترویج کی اہم شخصیات[ترمیم]

ضلع چتور میں اردو ادب کی جب بات آتی ہے تو وہ مریپاڑ اور گرمکنڈہ کے احباب کے مشکور ہیں۔ اور دور حاضر میں اردو کا مرکز شہر مدنپلی بن چکا ہے۔ اور اس کی اہمیت سارے آندھرا پردیش میں تسلیم ہے۔ یہاں کے اردو احباب کا ذکر کریں تو قابل قبول نام ذیل کے ہیں۔

ان کے علاوہ کئی احباب ہیں جنہیں اردو کی ترویج کی اہم شخصیات کے طور پر تسلیم کیا جاسکتا ہے۔ مرحوم وظیفہ یاب ڈپٹی کلیکٹر قاضی غلام دسگیر، محمد شاکراللہ، جواہر حسین، سید ہاشم وغیرہ۔ آستانہ حضرت مستان ولی، بی بی سیدانی ماں، غلام علی شاہ، جیسے دیگر ادارے بھی اردو ادب اور زبان کی ترویج و ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔

شہر مدنپلی میں اولیاء کرام[ترمیم]

مدنپلی میں تیلگو ادب[ترمیم]

جن گن من کاانگریزی ترجمہ اور کامپوزشن - شہر مدنپلی[ترمیم]

اس شہر میں واقع بسینٹ تھیوسوفکل کالج میں رابندرناتھ ٹیگور، قومی ترانہ (بھارت) کو دیوناگری (سنسکرت) سے انگریزی ترجمہ کیے۔ ہوم رول تحریک کی بانی انی بسینٹ کی قائم شدہ اس کالج، میں انی بسینٹ کی دعوت پر رابندر ناتھ ٹیگور چند دن قیام کیے ہویے تھے۔ اسی ایام میں انہوں نے انگریزی ترجمہ اس کالج میں کیا۔ اتفاق سے اس کی دھن بھی ہییں بنائی گئی۔ اس ترجمہ کی جلد کو آج بھی اس کالج میں دیکھا جاسکتا ہے۔[5]

مدنپلی کے اطراف مشہور مقامات[ترمیم]

اہم شخصیات[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Cities having population 1 lakh and above"۔ The Registrar General & Census Commissioner, India۔ اخذ کردہ بتاریخ 26 July 2014۔ 
  2. "Chapter–3 (Literates and Literacy rate)" (PDF)۔ Registrar General and Census Commissioner of India۔ اخذ کردہ بتاریخ 23 August 2014۔ 
  3. Maps, Weather, Videos, and Airports for Madanapalle, India
  4. http://en.climate-data.org/location/24110/”
  5. "India beats: A Song for the Nation"۔ The Hindu۔ اخذ کردہ بتاریخ 2007-07-25۔ 

بیرونی روابط[ترمیم]