مندرجات کا رخ کریں

مہرین راحیل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مہرین راحیل
معلومات شخصیت
پیدائش 8 فروری 1981ء (43 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی لاہور گرائمر اسکول   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ادکارہ ،  ماڈل   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دور فعالیت 2007 - تاحال
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

مہرین راحیل (انگریزی: Mehreen Raheel) (ولادت: 8 فروری 1981ء) ایک پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور میزبان ہیں جو پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں نظر آتی ہیں۔ وہ اپنی فیملی کمپنی، آر وژن کی انتظامی ڈائریکٹر بھی ہیں۔ [1][2][3]

مہرین راحیل میری ذات ذرہ بے نشاں، داستان، مستانہ ماہی، اشک اور زندگی گلزار ہے میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے مشہور ہیں۔ انھوں نے 2011ء میں جواد احمد کی فلم ورثہ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ 2013ء میں، مہرین راحیل ایک برطانوی ہدایت کار اسٹیون ڈین مور کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم تمنا میں نظر آئیں۔[4]

ابتدائی زندگی

[ترمیم]

مہرین راحیل 8 فروری 1981ء کو پاکستان کے شہر لاہور میں پیدا ہوئیں۔ وہ اداکارہ اور سماجی کارکن سیمی راحیل کی بیٹی ہیں۔[4] ان کا بھائی دانیال راحیل بھی ماڈل اور اداکار ہے۔ مہرین راحیل نے لاہور گرائمر اسکول اور لاہور کالج آف آرٹس اینڈ سائنسز سے تعلیم حاصل کی پھر رقص، ڈراما اور منظر نگاری میں ڈپلوما کے لیے لندن چلی گئیں۔[4]

پیشہ وارانہ زندگی

[ترمیم]

جب راحیل 8 سال کی تھیں تب انھوں نے ماڈلنگ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔وہ اشتہارات میں نظر آئی۔[4]

ایوارڈ

[ترمیم]
سال ایوارڈ درجہ ڈراما کردار نتیجہ
2011ء لکس اسٹائل ایوارڈ بہترین اداکارہ کبھی آئے نہ جدائی صبا نامزد
2013ء ویٹ ایوارڈ بہترین مسکراہٹ خود نامزد
2014ء لکس اسٹائل ایوارڈ بہترین اداکارہ ٹیلی ویژن داغ ندامت رابعہ نامزد

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Mehreen Raheel"
  2. "Mehreen Raheel has been blessed with a baby girl! | Pakistan Today"۔ www.pakistantoday.com.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-06-08
  3. "Pakistani TV shows are detergents to wash away Indian soap operas". Times of India Blog (امریکی انگریزی میں). 26 جولائی 2016. Retrieved 2020-06-08.
  4. ^ ا ب پ ت "Mehreen Raheel"۔ Urdu Wire.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-11-27
 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔