مہرین پیرزادہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مہرین پیرزادہ
 

معلومات شخصیت
پیدائش 5 نومبر 1995ء (29 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بٹھنڈہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش حیدر آباد   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی مایو کالج گرلز اسکول   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ادکارہ ،  ماڈل ،  ٹیلی ویژن اداکارہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

مہرین کور پیرزادہ (پیدائش 5 نومبر 1995ء) ایک بھارتی ماڈل اور اداکارہ ہے جو عموماً تیلگو زبان کی فلموں میں اداکاری کرتی ہے۔[2][3]مہرین پیرزادہ نے ٹالی وڈ میں اپنے فنی سفر کا آغاز [4]فلم کرشنا گادی ویرا پریما گادھا میں نانی کے ساتھ کیا۔[5] مہرین کور پیر زادہ نے 2017 میں اپنی پہلی بالی وڈ کی فلم پھلاؤری میں اداکاری کی۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

مہرین کور پیرزادہ 5 نومبر 1995 ء کو ہندوستانی پنجاب کے شہر بٹھنڈہ میں ایک سکھ خاندان کے ہاں پیدا ہوئی۔ اس کا ایک چھوٹا بھائی گُرفتح پیرزادہ ہے۔ [6].

مہرین نے ابتدائی تعلیم مایو کالج گرلز اسکول اجمیر سے حاصل کی اور وہ اس اسکول میں طلبہ کونسل کی رکن بھی تھی۔اس نے پاتھ وے ہائی اسکول اراولی سے ابتدائی تعلیم مکمل کی۔

فنی زندگی[ترمیم]

ماڈلنگ[ترمیم]

مہرین کور پیرزادہ 10 سال کی عمر میں پہلی بار ریمپ واک میں شریک ہوئی اور اس مقابلہ حسن میں کساؤلی کی شہزادی (Kasauli Princess) کا اعزاز جیتا، یوں یہ اس کی فنی زندگی کا نقطہ آغاز تھا۔ اس کے بعد سال 2013 میں اس نے ٹورنٹو میں ہونے والے مقابلے مس پرسنیلیٹی ساؤتھ ایشیا کنیڈا (Miss Personality South Asia Canada 2013) کا تاج سر پر سجایا۔ [7]

فلم[ترمیم]

مہرین نے اپنی پہلی فلم تیلگو زبان میں کی جس کا نام کرشنا گادی ویرا پریما گادھا تھا۔ [8] اور اس فلم میں اس نے مہالکشمی کا کردار ادا کیا۔ یہ فلم تیلگو ریاستوں اور امریکی باکس آفس پر ہٹ ترین ثابت ہوئی۔ [9] مارچ 2017 میں مہرین نے انوشکا شرما ، دل جیت دو سنج اور سورج شرماکے ساتھ بالی وڈ میں اپنی پہلی فلم میں اداکاری کی۔ [10] مہرین کور پیرزادہ کی تازہ ترین ٹالی وڈ ہٹ فلم راجا دی گریٹ ہے، جس میں اس کے ساتھ روی تیجا نے اداکاری کی ہے اور یہ ایک مزاحیہ ایکشن فلم ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. بنام: Mehreen Pirzada — سی ایس ایف ڈی پرسن آئی ڈی: https://www.csfd.cz/tvurce/301092
  2. "Mehreen Pirzada: I'll celebrate Diwali like a South Indian this time"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اکتوبر 2018 
  3. "Mehreen's B-Town debut is a romantic drama"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اکتوبر 2018 
  4. "Another debut Down South"۔ deccan chronicle۔ 4 February 2016۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اکتوبر 2018 
  5. "Nani's Krishna Gadi Veera Prema Gaadha first look released"۔ ibtimes۔ 7 January 2016۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اکتوبر 2018 
  6. "Miss India - Mr India 2014"۔ Times of India۔ 4 February 2014۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اکتوبر 2018 
  7. "Mehrene K. Pirzada"۔ ModelManagement.com۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اکتوبر 2018 
  8. "Another debut Down South"۔ deccan chronicle۔ 4 February 2016۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اکتوبر 2018 
  9. "'Krishna Gadi Veera Prema Gadha' collection crosses $0.5 million dollar at US box office in 5 days"۔ ibtimes.co.in۔ 18 February 2016۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اکتوبر 2018 
  10. "Mehreen Pirzada gears up for Bollywood debut with Phillauri"۔ CatchNews.com (بزبان انگریزی)۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مارچ 2017