نعیمہ خان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
نعیمہ خان
معلومات شخصیت
پیدائش 16 اکتوبر 1972 (49 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ اداکارہ اور ادکارہ  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

نعیمہ خان (انگریزی: Naima Khan) (ولادت: 16 اکتوبر 1972ء) ایک پاکستانی اداکارہ ہیں۔[1] وہ ڈرامے تم میرے کیا ہو (2015ء)، بول (2011ء)، یقین کا سفر، یہ دل میرا‎ اور سایئہ دیوار بھی نہیں (2016ء) میں اپنے کرداروں کے لئے مشہور ہیں۔[2][3]

ابتدائی زندگی[ترمیم]

نعیمہ خان 16 اکتوبر 1972ء کو پاکستان کے شہر لاہور میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے لاہور یونیورسٹی سے اپنی تعلیم مکمل کی۔ نعیمہ نے 1988ء میں فلمی دنیا میں قدم رکھا۔[4][5][6]

پیشہ وارانہ زندگی[ترمیم]

نعیمہ خان نے پی ٹی وی سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔ ان کا پہلا ڈراما 1988ء میں پی ٹی وی پر نشر ہوا تھا۔[7] نعیمہ ڈرامے پت جھڑ، فریب، نصیب، ذیشان، ایک قدم پر منزل اور چاند پور کا چندو میں اپنے کرداروں کے لئے مشہور تھیں۔[8][9]

نعیمہ خان نے ڈراما ادھوری عورت میں عائزہ خان اور فصیل قریشی کے ساتھ اور خدا اور محبت میں عمران عباس نقوی اور سعدیہ خان کے ساتھ کام کیا۔ اس کے بعد، نعیمہ تم میرے کیا ہو، سایئہ دیوار بھی نہیں‎، یقین کا سفر، یہ دل میرا، بیٹی‎ اور جو تو چاہے ڈراموں میں نظر آئیں۔[10][11]

ذاتی زندگی[ترمیم]

نعیمہ خان شادی شدہ ہیں اور ان کی ایک بیٹی ہے جس کا نام حفظہ خان ہے۔[12]

فلمو گرافی[ترمیم]

ٹیلی ویژن[ترمیم]

سال نام کردار چینل
1991ء پت جھڑ (ڈراما) انعم پی ٹی وی
1992ء ذیشان نصرت پی ٹی وی
1993ء - 1994ء فریب مہجابین پی ٹی وی
1994ء چڑیاں دا چمبہ ثریا پی ٹی وی
1995ء تکمیل فرح پی ٹی وی
1998ء ایک قدم پر منزل عابی پی ٹی وی
1999ء چاند پور کا چندو روبی پی ٹی وی
1999ء راہیں زینت پی ٹی وی
2010ء تیری گلی میں روہیدہ اے آر وائی ڈیجیٹل
2010ء ناٹک منڈی سارہ کی ساس پی ٹی وی
2012ء نکھر گئے گلاب سارے شہریار کی والدہ ہم ٹی وی
2012ء صراط مستقیم راحیلہ ایکسپریس انٹرٹینمینٹ
2013ء ادھوری عورت مریم کی والدہ جیو ٹی وی
2013ء - 14ء آسمانوں پہ لکھا عبدہ جیو انٹرٹینمینٹ
2014ء اف یہ محبت رقیہ جیو ٹی وی
2014ء ایک پل نور فاطمہ کی والدہ ہم ٹی وی
2015ء تم میرے کیا ہو امی پی ٹی وی
2015ء چندن ہار سمرین اے پلس انٹرٹینمینٹ
2015ء انتہا لبنا ایکسپریس انٹرٹینمینٹ
2015ء علی کی امی تسنیم جیو انٹرٹینمینٹ
2015ء ماں ماہین ہم ٹی وی
2015ء عشقاوے‎ نور جہاں جیو انٹرٹینمینٹ
2016ء سایئہ دیوار بھی نہیں زبیدہ ہم ٹی وی
2016ء گلہ‎ نور بانو ہم ٹی وی
2017ء بدنام ثریا اے آر وائی ڈیجیٹل
2017ء نصیبوں جلی مہیتا ہم ٹی وی
2017ء یقین کا سفر جہانگیر کی والدہ ہم ٹی وی
2017ء خدا اور محبت سیزن 2 رشیدہ جیو انٹرٹینمینٹ
2017ء ایف اللہ اور انسان چمن بیگم ہم ٹی وی[13]
2018ء بیٹی فریدہ اے آر وائی ڈیجیٹل
2019ء جو تو چاہے فصیحہ ہم ٹی وی[14][15]
2019ء یہ دل میرا نرگس پھوپھی ہم ٹی وی[16][17]

فلم[ترمیم]

سال فلم کردار
2011ء بول ماسٹر کی بیوی
2016ء سایہ خدائے ذو الجلال صفیہ

بیرونی روابط[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Jo Tu Chahay, Episode 9: Areesha And Armaan Find Happiness". Masala. November 9, 2020. 
  2. "Sajal Ali and Ahad Raza Mir's Ye Dil Mera Speaks About Mental Illness and It Is Spot On". Masala. November 3, 2020. 
  3. "Three Sajal Ali TV Shows You Should Watch". Masala. November 8, 2020. 
  4. "New Pakistan with Nabiha Ijaz and Naima Khan". Neo News. November 2, 2020. 
  5. "Kun Faya Kun, Episodes 1 & 2: Over-The-Top But Oddly Addictive". Masala. November 13, 2020. 
  6. "Kun Faya Kun, Episode 4: The Case of The New Phone". Masala. November 10, 2020. 
  7. "Naima Khan Biography". www.tv.com.pk. November 1, 2020. 
  8. "Hotel goes green with Green Fingers". The Express Tribune. November 4, 2020. 
  9. "Naima Khan remembers rubbing shoulders with the best". The Nation. December 15, 2020. 
  10. "Zarnish Khan makes waves with her drama "Jo Tu Chahay"". The Nation. December 27, 2020. 
  11. "That Week That Was". Dawn News. December 26, 2020. 
  12. "Farid Khan". The Nation. December 14, 2020. 
  13. "Alif Allah Aur Insan". Mag The Weekly. November 7, 2020. 
  14. "Jo Tou Chahay, Episode 10: Areesha Is Off to Dubai". Masala. November 11, 2020. 
  15. "Jo Tou Chahay, Episode: 29 Armaan Begins To Stray From Areesha". Masala. November 12, 2020. 
  16. "Ye Dil Mera: Sajal Ali and Ahad Raza Mir's Great Show is Marred By Inconsistencies". Masala. November 5, 2020. 
  17. "Ye Dil Mera Episode 23 Neelofar And Humaira Clear Their Misunderstandings". Masala. November 6, 2020.