نوتیزئی
Appearance
نوتی زئی نوتیزی یا نوطیزی یا نوتھا زئی اک بلوچ قبیلہ ہے۔ جو شجرہ نسب کے حوالہ سے نویں پشت پر امیر جلال خان اور تیرویں پشت پر مشہور سلسلہ لاشار سے جاملتا ہے۔اس قبیلے کے لو گ ایران افغانستان اور پاکستان میں آباد ہیں۔نوتیزی قبیلہ نوط یا نوت کے نام سے منسوب ہے۔ نوط کا شجرہ نسب کچھ اس طرح ہے۔نوط بن کھیا بن گوہرام بن زنگی بن سیف الدین بن کینگی بن سمال بن بوہر بن رندان بن امیر جلال خان بن ماہی جتو بن گوہرام بن امیر بن لاشار بن علی قریش ۔ نوت کا اصل علاقہ کیچ و مکران ہے۔نوت کی چار بھائی اور بھی ہیں۔ جن کے نام ہوت بادین جمالدین اور رخشان.نوت کے پانچ بچے ہیں۔ جن کے نام الله داد المعروف (لاداد) موسی عیسی بلگاگ اور ایلی ہیں۔نوت کی اولاد میں سردار ندام اپنی عقل و دانش اور بردباری کی وجہ سے بہت مشہور و معروف رہا ہے۔