بگٹی بلوچ قبیلہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
alt text

بگٹی قبیلہ: بگٹی قبیلہ بہت بڑا اور اہم قبائل میں سے ہے۔ بعض دوسری قبائل کی طرح یہ قبیلہ بھی بہت سے دوسرے بلوچ قبائل کی آمیزش ہے۔ بہر حال ان میں زیادہ تر رند نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ زیادہ تر سبی ضلع کے جنوب مشرقی حصہ میں تقریباً 3800 مربع میل کے علاقہ میں رہتے ہیں۔ یہ زیادہ تر پہاڑی علاقہ ہے۔ یہ لوگ عام طور پر شمال میں اپنے ہمسائے مری قبیلہ سے لڑتے رہتے ہیں۔ 1891ء کی مردم شماری کے مطابق ان کی کل آبادی 18528 افراد تھی۔ جن میں سے 2500 لڑنے والے لوگ تھے۔ بہر حال اب اس قبیلے کی لوگوں کی تعداد بہت زیادہ ہو گئی ہے۔ کیونکہ اب ان لوگوں کے حالات پہلے کی نسبت بہت بہتر ہو گئے ہیں۔ اور سخت قسم کی جنگوں کی تعداد بھی اب نسبتاً کم ہو گئی ہے۔ جو پہلے عموماً ہر سال ہی ہوتی رہتی تھی۔

شجرہ بگٹی بلوچ قبیلہ:

  • بگٹی یا زرکانی
    • را ہیجہ
      • ببرک زئی
      • کرموزئی
      • قاسمانی
      • ساہو (رنگوانی ،گروانی, ڈنوانی, پیشوانی )
    • سیاہن زئی
      • ہیبتانی
    • کیازئی بگٹی ی یا نوتھانی
      • کیسیا زئی
      • سید یانی
      • مہران زئی
      • چاکرانی یا راہین زئی
      • چندرم زئی
          • پیروزانی
      • پیش بر
      • رامین زئی
      • شالوانی
      • سبزوانی
    • مسوری بگٹی
      • بگرانی
      • بخشوانی
      • پیروزئی
    • کھلپر بگٹی
      • پھدلانی
      • ہوتکانی
    • نوحکانی بگٹی
      • نوحکانی
    • موندرانی یا پھاغبر
      • موندرانی

حوالہ جات[ترمیم]

  • نسب نامہ جہریج (قبائل سندھ) 1936ء
  • تاریخ دودائی
  • تاریخ کرد
  • تاریخ طبرایٰ
  • بلوچستان تاریخ کے آئینے میں

بلوچ قبائل کی فہرست

بگٹی قبیلہ ، ¬ کامران اعظم سوہدروی