وقار انبالوی
وقار انبالوی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 22 جون 1896ء ضلع انبالہ ، برطانوی ہند |
تاریخ وفات | 26 جون 1988ء (92 سال) |
مدفن | شرقپور شریف |
شہریت | برطانوی ہند پاکستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | شاعر ، صحافی ، افسانہ نگار |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
وقار انبالوی (پیدائش: 22 جون، 1896ء - وفات: 26 جون، 1988ء) اردو زبان کے پاکستانی شاعر، افسانہ نگار، صحافی تھے۔
حالات زندگی
[ترمیم]وقار انبالوی 22 جون، 1896ء کو موضع چنار تھل ، ضلع انبالہ، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔[1][2] ان کا اصل نام ناظم علی تھا۔ انھوں نے اپنی عملی زندگی کا آغاز صحافت سے کیا اور لاہور کے متعدد اخبارات سے وابستہ رہے۔[2] ان اخبارات میں 1939ء سے 1946ء تک روزنامہ احسان لاہور کے ایڈیٹر رہے۔ روزنامہ سفینہ لاہور کے مدیر 1947ء سے 1949ء تک جبکہ روزنامہ وفاق کے ایڈیٹر 1952ء سے 1956ء تک رہے۔ روزنامہ نوائے وقت میں قطعہ نگاری اور فکاہیہ کالم نگاری 1956ء سے 1988ء تک جاری رکھی۔
ادبی خدمات
[ترمیم]وقار انبالوی کی شاعری اور افسانوں کے کئی مجموعے شائع ہوئے۔ ان کی تصانیف میں شاعری مجموعے آہنگ رزم، زبان حال اور افسانوی مجموعہ دیہاتی افسانے شامل ہیں۔[2]
تصانیف
[ترمیم]- آہنگ رزم (رزمیہ نظمیں)
- زبان حال (نظمیں)
- دیہاتی افسانے (افسانے)
وفات
[ترمیم]وقار انبالوی 26 جون، 1988ء کو وفات پاگئے اور سہجووال ، شرقپور شریف، ضلع شیخوپورہ، پاکستان میں سپردِ خاک ہوئے۔[1][2]