ویکیپیڈیا:کیا آپ جانتے ہیں/2024/ہفتہ 40

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ابو ریحان بیرونی
ابو ریحان بیرونی

 • …کہ ابو ریحان البیرونی (تصویر میں) کے ریاضی، علم ہیئت، تاریخ اور جغرافیہ میں کارناموں کے پیش نظر چاند کے ایک دہانے کا نام "البیرونی کریٹر" رکھا گیا ہے؟
 • …کہ امام ابو یوسف تاریخ اسلام میں پہلے شخص تھے جنہیں قاضی القضاۃ (چیف جسٹس) کے خطاب سے نوازا گیا؟
 • …کہ زحل ہمارے نظام شمسی کا مشتری کے بعد دوسرا بڑا سیارہ ہے؟
 • …کہ صحرائے صحارا دنیا کا سب سے بڑا صحرا ہے جس کا رقبہ 9،000،000 مربع کلومیٹر (35 لاکھ مربع میل) ہے، جو تقریباً امریکہ کے کل رقبے کے برابر ہے؟
 • …کہ روبیک کیوب دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے کھلونوں میں سے ایک ہے؟