پنڈی سرہال

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پنڈی سرہال بہت ہی خوبصورت گاؤں ہے - یہ ضلع اٹک میں واقعہ ہے اس کی کل آبادی 19000 کے  لگ بھگ ہے - پنڈی سرہال کے اردگرد ڈومیل, بسال, سگری ناڑہ, پنڈ سلطانی ٹھٹہ واقع ہیں- یہ گاؤں راولپنڈی سے کندیاں جانے والے ریلوے لائن کے تقریباً 4 کلومیٹر شمال مشرق اور دریائے سندھ سے 10 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔

یہاں کا کھانا نہایت ہی لذیذ ہے لوگ صبح کے ناشتے میں لسی، دہی اور انڈا کے ساتھ ساتھ چائے کا استعمال کرتے ہیں جو صحت کے لیے بہت ہی فائدہ مند ہے - لوگ سادہ لباس پہن کر خوشی محسوس کرتے ہیں اور رسم و رواج کا بول بالا ہے خوشی ہو یا غم لوگ ایک دوسرے کے گھروں میں جاکر بیمار اور غمزدہ لوگوں کی عیادت کرنا بہتر سمجھتے ہیں - پنڈی سرہال میں تقریباً 80 فیصد لوگ کھیتی باڑی کرتے ,ہیں- یہاں کی زمین نہایت زرخیز اور فصلوں کے لیے نہایت ہی کارآمد ہے - یہاں کے مشہور فصل جن میں گندم, مکی مونگ پھلی ، ہری مرچ، پیاز اور چنا شامل ہیں۔

یہاں کی زمین تین قسم کی ہے۔ 1. ریتلی جس پر مونگ پھلی، چنا کاشت ہوتا ہے۔ 2. پتھریلی جو کالا چٹا پہاڑ کے ساتھ منسلک ہے۔ 3. نرم جس میں گندم اور سبزیاں کاشت ہوتی ہیں۔ یہاں کی مشہور سوغات مکھَڈِّی حلوہ ہے۔