چیونٹی
| چیونٹی | |
|---|---|
| Fire ants | |
| سائنسی درجہ بندی | |
| اقلیم: | |
| جماعت: | |
| فصیلہ: | |
| ذیلی فصیلہ: | |
| بالائی خاندان: | |
| خاندان: | Formicidae Latreille, 1809
|
| Subfamilies | |
Cladogram of subfamilies سانچہ:Clade
A نوعی ارتقا of the extant ant subfamilies.[1][2] | |
چیونٹیاں حشرات کی ایک قسم ہیں اور ان کا تعلق فصیلہ غشائی پرداران (Hymenoptera) سے ہے۔ 2006ء تک کی معلومات کے مطابق چیونٹیوں کے 11،880 معلوم انواع ہیں۔[4] مختلف انواع کی چیونٹیاں جسامت میں مختلف ہوتی ہیں۔ ان کی جسامت 2 تا 25 ملی میٹر ہوتی ہے۔ چیونٹیاں دنیا کے اکثر علاقوں میں پائی جاتی ہیں۔
چیونٹیاں سماجی جاندار ہیں ، یعنی یہ بڑی بڑی بستیوں یا گروہوں کی شکل میں اکٹھی رہتی ہیں۔ ان کی اکثر بستیوں میں لاکھوں چیونٹیاں ہوتی ہیں۔ یہ بستیاں زمین کے اندر گھروندوں کی شکل میں یا پھر مردہ درختوں کی کھوہوں میں بسائی جاتی ہیں۔ کئی چیونٹیاں گھروندے نہیں بنائیں۔ حارّی علاقوں کے جنگلات میں پائی جانے والی چیونٹیاں ہر روز ٹھکانے بدلتی ہیں۔ فوجی چیونٹیاں لاکھوں کی تعداد میں قطار بنا کر چلتی ہیں اور راہ میں آنے والی ہر چیز کھانے کی کوشش کرتی ہیں۔ یہ چیونٹیاں کسی مردہ جانور کی ہڈیوں پر موجود سارا گوشت بہت تیزی سے صاف کر دیتی ہیں۔
چیونٹیوں کی بستی میں تقسیم کار کے لحاظ سے مختلف اقسام کی ڈیوٹیاں رہتی ہیں۔ ان میں عموما صرف ایک ہی ملکہ چیونٹی ہوتی ہے جو انڈے دیتی ہے۔ جب انڈے نر سے بار آور ہوتے ہیں تو مادہ کارکن چیونٹیاں پیدا ہوتی ہیں۔ جب انڈے سے نر سے بار آور نہیں ہوتے تو پھر زیادہ نر پیدا ہوتے ہیں۔
اگرچہ ہر بستی میں ہزاروں کی تعداد میں کارکن چیونٹیاں ہوتی ہیں، لیکن اس میں نر چیونٹیوں کی تعداد بہت کم ہوتی ہے۔ ملکہ اور نر چیونٹیوں کے پَر ہوتے ہیں۔ ملکہ اور نر چیونٹی کا ملاپ اڑتے ہوئے ہوتا ہے۔ کارکن چیونٹیوں کے پر نہیں ہوتے۔ یہ خوراک ذخیرہ کرتی ہیں، توخیز چیونٹیوں کو خوراک مہیا کرتی ہیں اور گھروندے بناتی ہیں۔ چیونٹیوں کے بعض انواع میں مادہ سپاہی چیونٹیاں بھی ہوتی ہیں۔ یہ گھروندوں کی حفاظت کرتی ہیں۔
چیونٹیاں بہت کچھ کر سکتی ہیں۔ یہ اپنے گھروندوں سے کافی فاصلے تک جا کر واپس آسکتی ہیں۔ چیونٹیاں اپنے لیے خوراک بھی اُگاتی ہیں۔ یہ پتوں کو چبا کر اپنے گھروں میں ذخیرہ کر لیتی ہیں۔ جب ان پتوں پر پھپھوند اگتی ہے تو چیونٹیاں فصل کی کٹائی کی طرح اس پھپھوند کو پتوں سے اتار کر محفوظ کر لیتی ہیں۔ یہ ایک میٹھا مادہ بھی کھاتی ہیں جسے فصلوں کی جوئیں تیار کرتی ہیں۔ چیونٹیاں بہت طاقتور ہوتی ہیں۔ یہ اپنے وزن سے پچاس گنا بھاری چیزیں اٹھا سکتی ہیں۔
شکلیات
[ترمیم]
چیونٹیوں کی جسمانی ساخت اور شکلیات دوسرے حشرات سے کچھ مختلف ہے۔ ان کی کوہنیوں سے ان کے اینٹنے ہوتے ہیں۔
نگار خانہ
[ترمیم]-
سنہری چیونٹی جو ایک سینٹی میٹر لمبی ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Philip S Ward (2007)۔ "Phylogeny, classification, and species-level taxonomy of ants (Hymenoptera: Formicidae)" (PDF)۔ Zootaxa۔ ج 1668: 549–563
- ↑ Rabeling C, Brown JM & Verhaagh M (2008)۔ "Newly discovered sister lineage sheds light on early ant evolution"۔ PNAS۔ ج 105 شمارہ 39: 14913–7۔ Bibcode:2008PNAS..10514913R۔ DOI:10.1073/pnas.0806187105۔ ISSN:0027-8424۔ PMC:2567467۔ PMID:18794530
- ↑ ڈیجیٹل آبجیکٹ آئیڈنٹیفائر:10.1186/1471-2148-14-93
This citation will be automatically completed in the next few minutes. You can jump the queue or expand by hand - ↑ https://www.sheppardsoftware.com/content/animals/animals/invertebrates/ant.htm
بیرونی روابط
[ترمیم]| ویکی اقتباس میں چیونٹی سے متعلق اقتباسات موجود ہیں۔ |
| ویکی ذخائر پر چیونٹی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
| ویکی انواع میں Formicidae سے متعلق معلومات ملاحظہ کریں۔ |
- AntWeb from The California Academy of Sciencesآرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ antweb.org (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)
- AntBase – a taxonomic database with literature sources
- AntWiki – Bringing Ants to the World
- Ant Species Fact Sheets from the National Pest Management Association on Argentine, Carpenter, Pharaoh, Odorous, and other ant species
- Ant Genera of the World – distribution maps
- The super-nettles. A dermatologist's guide to ants-in-the-plants