کریلا
Jump to navigation
Jump to search
کریلا ۔ Bitter melon | |
---|---|
![]() | |
صنف بندی | |
مملکت: | نباتات |
درجہ: | Cucurbitales |
خاندان: | Cucurbitaceae |
جنس: | Momordica |
نوع: | M. charantia |
سائنسی نام | |
Momordica charantia Descourt. |
کریلا (حیاتیاتی نام: Momordica charantia) ایک مشہور سبزی ہے جس کا شمار کڑوی ترین سبزیوں میں ہوتا ہے مگر اس کے بے شمار طبی فوائد ہیں۔ اس کی پیداوار جنوبی ایشیاء، جنوب مشرقی ایشیا، چین اور افریقا کے علاقوں میں ہوتی ہے۔
طبی فوائد[ترمیم]
کریلے میں بے شمار حیاتین شامل ہیں جیسے حیاتین الف، با، جیم، کاف (A, B, C ,K)۔ اس کے علاوہ اس میں کیلشیم اور فولاد بھی موجود ہے۔ میگنیشیم، فاسفورس، پوٹاشیم اور زنک کی قابل ذکر مقدار بھی ہوتی ہے۔ اس کے بے شمار طبی فوائد ہیں مثلاً اسے خون صاف کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ذیابیطس میں بھی بہت مفید ہے۔ اس میں لیٹین نامی ایک مادہ شامل ہے جو انسولین کی طرح کام کر کے خون میں گلوکوز کو کم کرتا ہے۔ بلکہ اس سے خون میں انسولین کو قبول کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔ ہندوستان اور چینی طب میں اسے سینکڑوں سال سے استعمال کیا جاتا ہے۔