کلاں سالمہ
Appearance
سالمۂ کبیر / macro-molecule ایسے سالمات کو کہا جاتا ہے کہ جو اپنی جسامت میں بہت بڑے (عموماً سینکڑوں ہزاروں چھوٹے جواہر یا سالمات کا مجموعہ) ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر دنا یعنی ڈی این اے کا ایک سالمہ بہت سارے چھوٹے چھوٹے مرثالثات (nucleotides) کی ایک زنجیر سے بنا ہوتا ہے اسی وجہ سے اس کو سالمۂ کبیر میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ بیشمار سالمات ایسے ہیں کہ جن کو سائنس اور ہندسیات و سالماتی حیاتیات میں سالمۂ کبیر میں شامل کیا جاتا ہے، جیسے مکثورات (polymers) اور حیاتی مکثورات (biopolymers) وغیرہ کے سالمات۔ وہ چھوٹے سالمات جو آپس میں مل کر اس بڑے سالمے یا سالمۂ کبیر کی تشکیل میں حصہ لیتے ہیں ان کے لیے بعض اوقات سالمۂ خرد (micromolecule) کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے اور بعض اوقات ان کو صرف چھوٹے سالمات بھی کہا جاتا ہے۔