مندرجات کا رخ کریں

کومارم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کومارم ایک ہندو فرقہ جو بھگوان کومار جنہیں موروگن، سکند، سبرامنیم اور کارتیکے بھی کہا جاتا ہے، کو قادر مطلق مانتے ہیں۔ تاہم، بھگوان کمار کے زیادہ تر بھگت ان کے خاندان کے افراد: پاروتی، شیو اور گنیش کا بھی احترام کرتے ہیں۔ اس فرقہ کی مذہبی کتاب شیو مت کے آگموں کا ہی ایک حصہ ہے۔ یہ شیو مت کا ایک ذیلی فرقہ تصور کیا جاتا ہے۔ اس کے پیروکار جنوبی بھارت، سری لنکا اور ملائیشیا میں پائے جاتے ہیں اور تمل ناڈو سے ہجرت کر کے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے کچھ تمل لوگوں میں بھی یہ پائے جاتے ہیں۔[1]

ہندو مذہبی کتاب بھگود گیتا کی آیت 2.13 میں اصطلاح کومارم کا ایک مطلب ”بچپن، نوجوانی“ ہے۔[2] بعض اوقات یہ برہماچاریہ درجۂ زندگی کے لیے متبادل لفظ کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔[3]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Roshen Dalal (2010)۔ Hinduism: An Alphabetical Guide۔ Penguin Books۔ صفحہ: 417–418, 137, 198–199, 241, 425۔ ISBN 978-0-14-341421-6۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اپریل 2018 
  2. Winthrop Sargeant، Christopher Key Chapple (1984)۔ The Bhagavad Gita: Revised Edition۔ State University of New York Press۔ صفحہ: 98۔ ISBN 978-0-87395-831-8۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اپریل 2018 
  3. Suresh Chandra (1998)۔ Encyclopaedia of Hindu Gods and Goddesses۔ Sarup & Sons۔ صفحہ: 63۔ ISBN 978-81-7625-039-9۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اپریل 2018 

بیرونی روابط

[ترمیم]