باب:ہندومت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

بابِ ہندومت میں خوش آمدید
نمستے

ہندو مذہب کی رو سے وشنو اور شیو اور برہما کا مقدس نام ۔ اصلاً خدائے واحد۔ رب الارباب ، ایشور کا مجرد تصور ۔ اوم کہلاتا ہے۔.

ہندو مت یا ہندو دھرم (ہندی: हिन्दू धर्म) جنوبی ایشیا اور بالخصوص بھارت اور نیپال میں غالب اکثریت کا ایک مذہب ہے جس کی بنیاد ہندوستان میں رکھی گئی، یہ اس ملک کا قدیم ترین مذہب ہے۔ ہندومت کے پیروکار اِس کو سناتن دھرم (सनातन धर्म) کہتے ہیں جو سنسکرت کے الفاظ ہیں، ان کا مطلب ہے ‘‘لازوال قانون’’۔ ہندو مت قدیم ترین مذاہب میں سے ایک ہے۔ اِس کی جڑیں قدیم ہندوستان کی تاریخی ویدی مذہب سے ملتی ہیں۔ مختلف عقائد اور روایات سے بھرپور مذہب ہندومت کے کئی بانی ہیں۔ اِس کے ذیلی روایات و عقائد اور فرقوں کو اگر ایک سمجھا جائے تو ہندومت مسیحیت اور اِسلام کے بعد دُنیا کا تیسرا بڑا مذہب ہے۔ تقریباً ایک اَرب پیروکاروں میں سے 905 ملین بھارت اور نیپال میں رہتے ہیں۔ ہندومت کے پیروکار کو ہندو کہاجاتا ہے۔تمام ہندو متون دو قسموں پر مشتمل ہے، شروتی (مسموع) (श्रुति) اور سمرتی (محفوظ) (स्मृति)۔ ان متون میں دیگر مضامین کے ساتھ ساتھ الہیات، فلسفہ، اساطیر، ویدک یجنا، یوگا اور مندروں کی تعمیر جیسے موضوعات پر گفتگو کی گئی ہے۔ ہندو مت کی اہم کتابوں میں چار وید، اپنیشد، بھگوت گیتا اور آگم (आगम) شامل ہیں.

منتخب مضمون

The Rangoli of Lights.jpg

دیوالی جو دیپاولی کے نام سے بھی معروف ہے ایک قدیم ہندو تہوار (کہیں کہیں تیوہار بھی کہا جاتا ہے) ہے، جسے ہر سال موسم بہار میں منایا جاتاہے۔یہ تہوار یا عید چراغان روحانی اعتبار سے اندھیرے پر روشنی کی، نادانی پر عقل کی، بُرائی پر اچھائی کی اور مایوسی پر اُمید کی فتح و کامیابی کی علامت سمجھی جاتی ہے۔ اس تہوار کی تیاریاں 9 دن پہلے سے شروع ہوجاتی ہوتی ہیں اور دیگر رسومات مزید 5 دن تک جاری رہتے ہیں۔ اصل تہوار اماوس کی رات یا نئے چاند کی رات کو منایا جاتا ہے۔ یہ تہوار شمسی-قمری ہندو تقویم کے مہینہ کارتیک میں منایا جاتا ہے۔ گریگورین تقویم کے مطابق یہ تہوار وسط اکتوبر اور وسط نومبر میں واقع ہوتا ہے۔ بھارت میں، دیوالی کے ایام ایک سرکاری تعطیل ہے، بھارت کے ساتھ ساتھ نیپال، ماریشس، سری لنکا، میانمار، گیانا، ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو، سرینام، ملیشیا، سنگاپور اور فجی میں بھی دیوالی سرکاری تہوار ہے۔

منتخب تصویر

رام
خالق: راجہ روی ورما

رام شیو دھنوش کو توڑتے ہوئے، رامائن کی حکایت کی تمثیلی۔

مزید منتخب تصاویر... مزید مطالعہ کریں...

منتخب شخصیت

ویویکانند کی یادگار تصویر
سوامی ویویکانند (بنگالی: স্বামী বিবেকানন্দ، ہندی: स्वामी विवेकानन्द) (جن کا خانقاہی نام نرندر ناتھ دتتا تھا(بنگالی: নরেন্দ্রনাথ দত্ত، ہندی: नरेन्द्रनाथ दत्त؛ 12 جنوری، 1863ء - 4 جولائی، 1902ء) ان با اثر ہندو روحانی رہنماؤں میں سے ایک تھے جنہوں نے ہندوستان کی بے داری میں قابل قدر خدمات انجام دیں۔ویوکانند رام کرشن پرم ہنس کے وہ خاص شاگرد تھے۔جنہوں نے عالمی پیمانے پر دو روحانی تحریکوں " رام کرشن مٹھ " اور " رام کرشن مشن " کی بنیاد رکھی یہ تنظیمیں ایک صدی سے زائد وقت سے انسانیت کی فلاح و بہبود اور خدمت خلق کے مختلف کاموں میں مصروف ہیں ۔ویویکانند ویدانت کے فلسفہ کی تجدید، عالمی بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کے زبردست حامی تھے۔

منتخب اقتباس

مبارک ہیں وہ مجاہد، جو حق کے دشمن سے جنگ کا کوئی موقع جانے نہیں دیتے، کہ یہ ہی جنت میں جانے کا دروازہ ہے

— گیتا، 32:2

زمرہ جات

موضوعات

آپ کیا کرسکتے ہیں

آپ کیا کرسکتے ہیں؟
  • ہندو مضامین کے آخر میں {{باب|ہندومت}} کا اضافہ کرسکتے ہیں۔
  • ہندومت سے متعلق مضامین تحریر کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
  • اس کے علاوہ آپ ہندومت سے متعلق مضامین میں اضافہ کر کے بھی مدد کر سکتے ہیں۔
  • انگریزی ویکیپیڈیا سے ہندو مضامین کا اردو میں ترجمہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ ویکیمیڈیا

متعلقہ ابواب