راجندر پرساد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(راجندرہ پرساد سے رجوع مکرر)
راجندر پرساد
(ہندی میں: डाक्टर राजेन्द्र प्रसाद ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تفصیل=
تفصیل=

صدر بھارت
مدت منصب
26 جنوری 1950 – 14 مئی 1962
وزیر اعظم جواہر لعل نہرو
نائب صدر سروپلی رادھا کرشنن
پہلے صدر
چکرورتی راجگوپال آچاریہ بطور گورنر جنرل ہند
سروپلی رادھا کرشنن
معلومات شخصیت
پیدائش 3 دسمبر 1884ء[1][2][3][4][5]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 28 فروری 1963ء (79 سال)[6][1][2][3][7][4][5]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پٹنہ[6]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
بھارت (26 جنوری 1950–)
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت انڈین نیشنل کانگریس  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ کلکتہ
پریزیڈنسی یونیورسٹی، کولکاتا  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ وکیل،  سیاست دان  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی[8]،  انگریزی  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت جامعہ کلکتہ  ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
 بھارت رتن  (1962)  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ڈاکٹر راجندر پرساد (3 دسمبر، 1884ء – 28 فروری، 1963ء) بھارت کے پہلے صدر تھے۔ وہ بھارت کی آزادی کی تحریک کے اہم رہنماؤں میں سے تھے اورانہوں نے انڈین نیشنل کانگریس کے صدر کے طور پر اہم کردار ادا کیا تھا۔ انھوں نے بھارتی آئین کی تیاری میں بھی اپنا اہم کردار نبھایا تھا جس کے نتیجہ میں 26 جنوری 1950ء کو بھارت ایک جمہوریہ کے طور پر تسلیم کیا گیا۔ صدر ہونے کے علاوہ انھوں نے آزاد بھارت میں مرکزی وزیر کے طور پر بھی کچھ عرصہ کے لیے کام کیا تھا۔ پورے ملک میں انتہائی مقبول ہونے کی وجہ سے انھیں راجندر بابو یا "دے شرتن" کہہ کر پکارا جاتا تھا۔ وہ بہار کے اہم سیاسی لیڈر تھے۔ 1931ء میں برطانوی حکومت نے انھیں نمک مارچ کے لیے پابند سلاسل کیا۔ 1942ء میں بھارت چھوڑو تحریک کے لیے بھی جیل گئے۔ 1946ء کے انخابات کے بعد وہ وزیر برائے کھیتی باڑی بنے۔ 1947ء میں آزادی کے بعد وہ مجلس دستور ساز کے صدر بنے۔ مجلس دستور ساز نے ہی آئین ہند کو مرتب کیا تھا۔

1950ء میں بھارت ایک جمہوری ریاست بنا اور پرساد کو پہلا صدر بھارت نامزد کیا گیا۔ بھارتی عام انتخابات، 1951ء کے بعد پہلی دفعہ بھارتی پارلیمان تشکیل دی گئی اور وہ صدر مقرر ہوئے۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

راجیندر پرساد[9] زمیندار اور مالدار کائستھ ہندو تھے۔[10] ان کی ولادت بھارت کی ریاست بہار کے سیوان ضلع کے زردائی گاؤں میں ہوئی تھی۔۔ ان کے والد مہادیو سہائے سنسکرت اور فارسی کے اسکالر تھے۔ ان کی والدہ کملیشوری دیوی ایک مذہبی خاتوں تھیں جو پرساد کو راماین اور مہابھارت کی کہانیاں سنایا کرتی تھیں۔[11][12]

تعلیم[ترمیم]

پانچ برس کی عمر میں ان کے والدین نے انھیں ایک مولری کی شاگردی میں دے دیا تاکہ وی فارسی زبان، ہندی زبان اور حساب سیکھ سکیں۔ رسمی ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد انھیں ضلع اسکول میں داخلہ دلوایا گیا۔ جون 1896ء میں 12 سال کی عمر میں ان کی شادی راج ونشی دیوی سے ہو گئی۔ وہ اپنے بھائی کے ساتھ ٹی کے گھوش اکیڈمی پٹنہ گئے۔ انھوں نے]]کلکتہ یونیورسٹی]] کا داخلہ امتحان امتیازی نمبرات سے پاس کیا اور انھیں 30 روپیہ ماہانہ وظیفہ ملنے لگا۔

1902ء میں انھوں نے پریزیڈنسی یونیورسٹی، کولکاتا میں بحیثیت سائنس کا طالبعلم داخلہ لیا اور ایف اے کا امتحان پاس کیا۔ مارچ 1905ء میں کلکتہ یونیورسٹی سے گریجویشن کیا۔[13]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12117707v — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  2. ^ ا ب دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Rajendra-Prasad — بنام: Rajendra Prasad — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — عنوان : Encyclopædia Britannica
  3. ^ ا ب Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/prasad-rajendra — بنام: Rajendra Prasad — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  4. ^ ا ب Hrvatska enciklopedija ID: https://www.enciklopedija.hr/Natuknica.aspx?ID=49955 — بنام: Rajendra Prasad — عنوان : Hrvatska enciklopedijaISBN 978-953-6036-31-8
  5. ^ ا ب Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000003065 — بنام: Rajendra Prasad — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  6. ^ ا ب مدیر: الیکزینڈر پروکورو — عنوان : Большая советская энциклопедия — اشاعت سوم — باب: Прасад Раджендра
  7. ایس این ایل آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=4342&url_prefix=https://snl.no/&id=Rajendra_Prasad — بنام: Rajendra Prasad — عنوان : Store norske leksikon
  8. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12117707v — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  9. Janak Raj Jai (1 جنوری 2003)۔ Presidents of India, 1950–2003۔ Regency Publications۔ صفحہ: 1–۔ ISBN 978-81-87498-65-0 
  10. Tara Sinha (2013)۔ Dr. Rajendra Prasad: A Brief Biography۔ Ocean Books۔ ISBN 978-81843-0173-1۔ 10 مئی 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  11. N. Sundarajan (2007)۔ Biographies of the First Three Presidents of India۔ Sura Books۔ صفحہ: 2–4 
  12. M.K. Singh، مدیر (2009)۔ Encyclopaedia Of Indian War Of Independence (1857-1947)۔ Anmol Publications Pvt. Ltd۔ صفحہ: 99۔ His father, Mahadev Sahai, was a Persian and Sanskrit language scholar; his mother, Kamleshwari Devi, was a devout lady who would tell stories from the Ramayana to her son 
  13. Rajendra Smriti Sanghralaya۔ "Major Life Events of Dr. Rajendra Prasad - First President of India"۔ rss.bih.nic.in۔ 03 مارچ 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ 

بیرونی روابط[ترمیم]

سیاسی عہدے
ماقبل بطور گورنر جنرل ہند صدر بھارت
1950–1962
مابعد 

سانچہ:انڈین نیشنل کانگریس کے صدور