فخرالدین علی احمد
فخرالدین علی احمد | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
![]() |
|||||||
مناصب | |||||||
![]() |
|||||||
دفتر میں 24 اگست 1974 – 11 فروری 1977 |
|||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 13 مئی 1905[1] پرانی دہلی | ||||||
وفات | 11 فروری 1977 (72 سال)[1] نئی دہلی | ||||||
شہریت | ![]() ![]() | ||||||
جماعت | انڈین نیشنل کانگریس | ||||||
زوجہ | بیگم عابدہ احمد | ||||||
تعداد اولاد | 3 | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | سینٹ کیتھرین جامعہ پنجاب | ||||||
پیشہ | وکیل، سیاست دان | ||||||
ترمیم ![]() |
فخر الدین علی احمد (3 مئی 1905ء – 11 فروری 1977ء) بھارت کے پانچویں صدر تھے۔ وہ 24 اگست 1974ء سے لے کر 11 فروری 1977ء تک صدر رہے۔ فخر الدین احمد کے دادا خالد علی احمد آسام کے كچاری گھاٹ (گولا گھاٹ کے پاس) سے تھے۔ احمد کی پیدائش 13 مئی 1905ء کو دہلی میں ہوا۔ ان کے والد کرنل ذلنور علی تھے۔ ان کی ماں دہلی کے نواب کی بیٹی تھیں۔ احمد نے گوڈا جلی کے سرکاریاسکول اور دلی سرکاری ہائیاسکول میں تعلیم حاصل کی۔ اعلیٰ تعلیم کے لیے وہ 1923ء میں انگلینڈ گئے، جہاں انہوں نے سینٹ كیتھرين کالج، کیمبرج میں تعلیم حاصل کی۔ 1928ء میں انہوں نے لاہور ہائی کورٹ میں بحیثیت وکیل کام شروع کیا۔ 1925ء میں نہرو سے انگلینڈ میں ملاقات کے بعد وہ انڈین نیشنل کانگریس میں شامل ہو گئے۔ انہوں نے آزادی کی تحریک میں فعال طور پر حصہ لیا۔ 1974ء میں وزیر اعظم اندرا گاندھی نے احمد کو صدر کے عہدے کے لیے منتخب کیا اور وہ بھارت کے دوسرے مسلم صدر بن گئے۔ اندرا گاندھی کے کہنے پر انہوں نے 1975ء میں اپنے آئینی حق کا استعمال کیا اور اندرونی ایمرجنسی کا اعلان کر دی۔ 1977ء میں حرکت قلب رک جانے سے احمد کا دفتر میں انتقال ہو گیا۔
حوالہ جات[ترمیم]
- ^ ا ب دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Fakhruddin-Ali-Ahmed — بنام: Fakhruddin Ali Ahmed — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — عنوان : Encyclopædia Britannica
- 1905ء کی پیدائشیں
- 13 مئی کی پیدائشیں
- 1977ء کی وفیات
- 11 فروری کی وفیات
- نئی دہلی میں وفات پانے والی شخصیات
- آسام سے راجیہ سبھا کے ارکان
- آسام سے لوک سبھا کے ارکان
- آسام قانون ساز اسمبلی کے ارکان
- انڈین نیشنل کانگریس کے سیاست دان
- برطانوی ہند کے قیدی اور زیر حراست افراد
- بیسویں صدی کے بھارتی سیاست دان
- بیسویں صدی کے بھارتی قانون دان
- بھارت کے وزرائے تعلیم
- بھارتی صدور
- بھارتی مسلم شخصیات
- بھارتی وکلا
- پانچویں لوک سبھا کے ارکان
- چوتھی لوک سبھا کے ارکان
- سرد جنگ کے رہنما
- فضلا جامعہ کیمبرج