کلکی
Jump to navigation
Jump to search
کلکی | |
---|---|
کلکی گھوڑے پر | |
ملحقہ | انسان اور وشنو کا دسواں اوتار |
مسکن | شمبھال |
ہتھیار | تلوار (برہما کی تلوار) |
سواری | دیودتا (سفید گھوڑا) |
شریک حیات | پدما (لکشمی کا اوتار) |
کلکی یا کالکی (دیوناگری:कल्कि) ہندؤں کے مطابق کلکی وشنو کا دسواں اور آخری اوتار ہے جو کل یگ کے قریب دھرتی پر پرَچلت ہوگا۔
دسواں اوتار تاحال مکمل نہیں ہوا۔ ہندوؤں کو توقع ہے کہ وشنو نیکوکاروں کو جزا اور گناہ گاروں کو سزا دینے کے علاوہ برائی ختم کرنے کے لیے پروں والے گھوڑے پر نمودار ہو گا۔ گھوڑے نے اپنا ایک پاؤں اٹھایا ہوا ہے اور جونہی وہ اس کے پاؤں نیچے رکھے گا، اوتار مکمل ہو جائے گا۔