گھر واپسی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
گھر واپسی اور اسی طرح کے مقاصد کے لیے جمع کیا جانے والا ہندو دھرما رکشا فنڈ کا بکس۔ اسی طرح کے کئی بکس بھارت کی کئی دکانات اور عوامی مقامات پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

گھر واپسی (ہندی: घर-वापसी) عام ہندی اور اردو میں کسی کے زیادہ عرصے کے وقفے بعد اپنے وطن اور مقام رہائش پر لوٹ آنے کے ہیں۔ تاہم یہ اصطلاح بھارت میں اکیسویں صدی میں ایجاد کردہ مجازی معنوں میں مستعمل ہے جو نام نہاد طور پر باز تبدیلی مذہب کی کوششوں اور ان کوششوں کو عملی جامہ پہنانے کا نام ہے۔ بھارت میں کئی ہندو تنظیمیں گھر واپسی کے نعرے کو عام کرنے میں لگی ہیں، ان میں وشوا ہندو پریشد (وی ایچ پی)، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ، بجرنگ دل اور ایسی کئی تنظیمیں شامل ہیں۔ اس مقصد کی انجام دہی کے کیے الگ سے ایک چندہ اسکیم رواں کی گئی ہے، جسے ہندو دھرم رکشا فنڈ (ہندی: हिन्दू धर्म रक्षा निधि[1]/ हिन्दू धर्म रक्षा फ़ंड) کا نام دیا گیا ہے، جسے وی ایچ پی چلاتی ہے۔ یہ چندے کا بکس کئی ہوٹلوں اور دکانوں میں نقد کاؤنٹروں کے سامنے رکھ دیا جاتا ہے، جس میں اس مسئلے اور مقصد سے اتفاق کرنے والے ہندو گاہک حسب مرضی نوٹوں کا چندہ جمع کرتے ہیں۔ 2014ء میں عام بحث و مباحثہ کا موضوع بن گیا تھا۔[2][3][4] ہندو یووا واہنی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے قائد نے اپنی ایک سیاسی ریالی میں یہ دعوٰی کیا کہ یہ مہم اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کے ملک میں دیگر مذاہب کے حلقہ بگوش بننے کے سلسلے کو مکمل طور ممنوع نہ قرار دیا جائے۔

وشوا ہندو پریشد اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ نے تلنگانہ[5]، آندھرا پردیش، کیرلا اور گووا میں کئی گھر واپسی کی کئی مہمات چلا چکے ہیں۔[6][7] دی انڈین ایکسپریس کی اطلاع کے مطابق درج فہرست طبقات کے مانجھی خاندانوں نے مذہب بدلنے سے پہلے تعلیم اور صحت کی بہتر سہولتوں کا مطالبہ کیا تھا۔[8]

سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ہندومت میں باز تبدیلی مذہب کسی شخص کو تحفظات کے فوائد اور آبا و اجداد کی ذات اختیار کرنے میں مانع نہیں ہے۔ یہ خیال کا اظہار کیا گیا کہ: "تفصیلی مطالعے سے یہ بات آشکارا ہوئی ہے کہ ہندومت سے تعلق رکھنے والے وہ درج فہرست طبقات کے اشخاص جنھوں نے مسیحیت کسی امید یا آس میں اختیار کیا تھا، وہ سماجی، تعلیمی اور معاشی طور پر پسماندہ ہی رہے ہیں۔[9]

اہم واقعات[ترمیم]

تلنگانہ اور آندھرا پردیش سے 8,000 لوگ جولائی 2014ء سے دسمبر 2014ء کے بیچ ہندومت میں دوبارہ گھر واپسی کی کوششوں کے تحت شامل ہو گئے۔[10] وی ایچ پی کے عہدیداروں کے مطابق 1,200 لوگ حیدرآباد، دکن سے ہندومت کا دامن دوبارہ تھام لیے تھے۔[5]

جنوری 2016ء میں 15 دلت مسیحی ویلور ضلع میں منعقدہ ایک گھر واپسی پروگرام میں ہندو بن گئے۔[11]

اپریل 2017ء میں کم از کم 53 مسیحی خاندان آر ایس ایس کے "مسیحیت سے آزاد بلاک" مہم کے تحت ارکی، جھارکھنڈ میں ہندو بن گئے۔ کوچہ سندری گاؤں میں کم از کم 7 دیگر مسیحی خاندان شدھی کرن کی رسم سے گذرے۔[12][13]

مئی 2017ء میں آر ایس ایس نے کم از کم 22 مسلمان خاندانوں کے مذہب کی تبدیلی کی رسم انجام دی، جس میں خواتین اور بچے شامل تھے۔ یہ رسم اپنے آپ میں منفرد نوعیت کی ہونے کی وجہ سے خفیہ طور پر فیض آباد، اتر پردیش میں انجام پائی۔ بعد میں ان افراد نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ انھوں نے کسی مذہبی جلسے میں شریک رہنے کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے شدھی کرن بھی شامل ہوئے تھے اور ان کو تو پتہ ہی نہیں کہ ان کا مذہب تبدیل کیا جا رہا ہے۔[14]

جنوری 2019ء میں 96 قبائلی خاندان جو 9 سال پہلے مسیحیت اختیار کر گئے تھے، گھر واپسی کے مرحلوں سے گذر کر دوبارہ ہندو بن گئے۔ یہ واقعہ کیلاشہر میں ہوا جو اونا ضلع میں ہے۔ یہ واقعہ ہندو جاگرن منچ کے پرچم تلے ہوا جو آر ایس ایس اور وی ایچ پی کی ذیلی شاخ ہے۔[15]

گھر واپسی مہم کا متضاد رد عمل[ترمیم]

2013ء سے 2018ء کے بیچ بی جے پی زیر اقتدار ریاست گجرات میں مذہبی تبدیلی کی درخواست دینے والے 93.5 فی صد لوگ ہندو تھے، جو کسی اور مذہب کو اختیار کرنا چاہتے تھے۔مذہب کی تبدیلی کی درخواست دینے والوں کی تعداد 1,766 تھی، جن میں 1,652 ہندو تھے، 71 مسلمان، 42 مسیحی اور ایک سکھ تھا۔ وی ایچ پی کے سابق صدر اور انتر راشٹریہ ہندو پریشد کے بانی پروین توگاڈیہ نے گجرات کے وزیر اعلٰی وجے روپانی کے ان اعداد و شمار پر تبصرہ کرتے ہوئے دعوٰی کیا کہ ہندو مذہب ترک کر کے دوسرے مذاہب اختیار کرنے والوں کی تعداد ان اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے، مگر صحیح گنتی دستیاب نہیں ہے کیوںکہ سرکاری فوائد حسب سابق جاری رکھوانے کے لیے لوگ اپنے مذہبی موقف کا کھل کر اعتراف نہیں کر رہے ہیں، جو ایک بے حد سنجیدہ معاملہ ہے۔[16]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "विहिप का धर्म रक्षा निधि अर्पण समारोह"۔ Amar Ujala News (May 26, 2017)۔ July 07, 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مئی 2017 
  2. "Ghar Wapsi continues in Kerala; 58 more embrace Hinduism"۔ Rediff News (دسمبر 25, 2014)۔ دسمبر 25, 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 دسمبر 2014 
  3. "'Ghar wapsi' only way to end terror says BJP leader"۔ Hindustan Times۔ دسمبر 25, 2014۔ 29 دسمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 دسمبر 2014 
  4. VHP to hold 'ghar wapsi' for 4,000 Muslims in Ayodhya in January, Times of India, 24 دسمبر 2014
  5. ^ ا ب "Faith matters: 'Ghar Wapsi' boom in Telangana, Andhra Pradesh"۔ Deccan Chronicle۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 جنوری 2015 
  6. "VHP plans 'ghar wapsi' in 5 Kerala districts today"۔ The Times of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 جنوری 2015 
  7. "RSS to Facilitate 'Ghar Wapsi' of Goan Catholics"۔ The New Indian Express۔ 30 دسمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 جنوری 2015 
  8. "'Education, healthcare before ghar wapsi'"۔ The Indian Express۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 جنوری 2015 
  9. "SC ruling on reconversion: It's a stamp of approval for ghar wapsi, says VHP"۔ Firstpost (بزبان انگریزی)۔ 2015-02-28۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 نومبر 2017 
  10. ‘Ghar wapsi’ not conversion: Togadia - Nagaland Post[مردہ ربط]
  11. 15 Dalit Christians ‘re-converted’ in ‘ghar wapsi’ ceremony - The Hindu
  12. Saurav Roy (10 April 2017)۔ "RSS converts 53 families in drive to make block in Jharkhand 'Christianity-free'"۔ Hindustan Times۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 ستمبر 2017 
  13. Mohak Gupta (11 April 2017)۔ "53 families converted to Hinduism: RSS in Jharkhand wants block to be Christianity-free"۔ India Today۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 ستمبر 2017 
  14. "Ghar Wapsi: 22 Muslims convert into Hinduism in Faizabad, UP"۔ Oneindia۔ 22 May 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 ستمبر 2017 
  15. https://indianexpress.com/article/north-east-india/tripura/ghar-wapsi-bid-in-tripura-96-christians-reconverted-to-hinduism/
  16. "Hindus form 93.5% of religious conversion applicants in Gujarat"۔ Times of India۔ 29 September 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جولا‎ئی 2019 

مزید پڑھیے[ترمیم]