مہارشی دیانند سرسوتیتلفظمعاونت·معلومات (12 فروری 1824ء – 30 اکتوبر 1883ء) ایک ہندوستانی مذہبی رہنما اور ویدک دھرم کی ایک ہندو اصلاحی تحریک، آریہ سماج کے بانی تھے۔ وہ ویدی روایات کے علم اور سنسکرت زبان کے ممتاز اسکالر تھے۔ وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے کہا کہ ”ہندوستان ہندوستانیوں کے لیے“ ہے اور 1876ء میں ہندوستان میں سوراج (حکومت خود اختیاری) کے لیے آواز بلند کی، بعد میں ”سوراج“ کے لیے لوکمنیہ تلک نے کام کیا۔[2][3] اس وقت ہندو مت میں رائج بت پرستی اور رسمی عبادتوں (پوچا) کی مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے ویدک نظریات کو بحال کرنے کی کوشش کی۔ فلسفی اور صدر بھارت، سروپلی رادھا کرشنن نے ان کو ”بھارت کے بنانے والوں“ میں سے ایک کہا، اس سے پہلے اروند گھوش بھی ان کو یہی کہہ چکے تھے۔[4][5][6]
وہ لڑکپن سے سنیاسی اور اسکالر تھے۔ ان کا عقیدہ تھا کہ وید خطاؤں سے پاک ہیں۔ مہارشی دیانند نے کرم اور تناسخ کے نظریہ کی حمایت کی۔ انہوں نے برہماچاریہ کے ساتھ ساتھ تجرد اور خدا سے عقیدت رکھنے کے ویدک تصورات پر زور دیا۔
مہارشی دیانند کے اہم کاموں میں سے ایک خواتین کے برابر حقوق (مثلاً تعلیم حاصل کرنے کا حق) کی ترغیب دینا ہے۔
سنہ 1833ء میں جودھ پور کے مہاراجا سوامی جسونت سنگھ دوم نے دیانند کو اس کے محل آ کر رہنے کی دعوت دی۔ مہاراجا دیانند کا شاگرد بننے اور ان کی تعلیمات سیکھنے کے لیے بے قرار تھا۔ محل میں رہنے کے دوران میں دیانند مہاراجا کے آرام کے کمرے میں گئے اور اس کے ساتھ ایک ناچنے والی لڑکی ”ننھی جان“ کو دیکھا۔ دیانند نے مہاراجا کو لڑکی کو اور تمام غیر اخلاقی کاموں کو چھوڑنے اور ایک سچے آریہ کی طرح دھرم پر عمل کرنے کو کہا۔ دیانند کی تجویز ننھی کو بہت بری لگی اور اس نے بدلہ لینے کا فیصلہ کیا۔[1]
29 ستمبر 1883ء کو ”ننھی جان“ نامی ناچنے والی نے دیانند کے باورچی کو رشوت دے کر اس کے رات کے دودھ کے گلاس میں نہایت چھوٹے چھوٹے شیشے کے حصے ملوا دیا۔[11] جس سے ان کے پیٹ میں زخم ہو گئے اور وہ وفات پا گئے۔
^ ابDr.Krant'M.L.Verma Swadhinta Sangram Ke Krantikari Sahitya Ka Itihas (Volume-2) Page-347
↑Aurobindo Ghosh, Bankim Tilak Dayanand (Calcutta 1947 p1)"Lokmanya Tilak also said that Swami Dayanand was the first who proclaimed Swarajya for Bharatpita i.e.India."
↑Dayanand Saraswati Commentary on Yajurved (Lazarus Press Banaras 1876)
Indian Political Tradition, by D.K Mohanty. Published by Anmol Publications PVT. LTD. آئی ایس بی این81-261-2033-9. Chapter 4: Dayananda Saraswati Page 92.
Rashtra Pitamah Swami Dayanand Saraswati by Rajender Sethi (M R Sethi Educational Trust Chandigarh 2006)
Aurobindo Ghosh, in Bankim Tilak Dayanand (Calcutta 1947 p 1, 39)
Arya Samaj And The Freedom Movement by K C Yadav & K S Arya -Manohar Publications Delhi 1988
R̥gvedādi-bhāṣya-bhūmikā / An Introduction to the Commentary on the Vedas. ed. B. Ghasi Ram, Meerut (1925). reprints 1981, 1984 [3]آرکائیو شدہ 28 اکتوبر 2009 بذریعہ وے بیک مشین
Glorious Thoughts of Swami Dayananda. ed. New Book Society of India, 1966 دیانند سرسوتیگوگل کتب پر