مدن لال ڈھینگرا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مدن لال ڈھینگرا
(Western Punjabi میں: ਮਦਨ ਲਾਲ ਢੀਂਗਰਾ ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 18 ستمبر 1883ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
امرتسر ،  برطانوی پنجاب   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 17 اگست 1909ء (26 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پینٹویلی جیل ،  بارنزبری، لندن   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات پھانسی   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات سزائے موت   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن انڈیا ہاؤس [1]  ویکی ڈیٹا پر (P463) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی یونیورسٹی کالج لندن   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ متعلم [1]،  انقلابی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان پنجابی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تحریک تحریک آزادی ہند [2]  ویکی ڈیٹا پر (P135) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
الزام و سزا
جرم قتل   ویکی ڈیٹا پر (P1399) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

مدن لال ڈھینگرا (انگریزی: Madan Lal Dhingra، پنجابی= ਮਦਨ ਲਾਲ ਢੀਂਗਰਾ)، پیدائش: 18 ستمبر، 1883ء - وفات: 17 اگست، 1909ء) ہندوستان کے مشہور انقلابی تھے۔ انھوں نے برطانیہ میں آزادی ہند کی انقلابی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کیا۔ انھوں نے برطانیہ میں حصولِ تعلیم کے دوران یکم جولائی 1909ء کو امپیریل انسٹی ٹیوٹ لندن کے ایک اجتماع میں ہندوستان میں تعینات سابق برطانوی فوجی افسر اور برطانوی سیکریٹری آف اسٹیٹ کے سیاسی اے ڈی سی کرنل ولیم کرزن وائلی کو قتل کیا تھا جس کی بنا پر انھیں پھانسی کی سزا دی گئی۔

حالات زندگی[ترمیم]

مدن لال ڈھینگرا 1893ء کو امرتسر، صوبہ پنجاب (برطانوی ہند) میں پیدا ہوئے۔ 1900ء تک ایم بی انٹرمیڈیٹ کالج امرتسر سے تعلیم حاصل کی، بعد زاں گورنمنٹ کالج لاہور سے مزید تعلیم حاصل کی۔ یہاں سیاسی تحریکات مثلاً ہول رول اور سودیشی تحریک سے متاثر ہوئے۔ گورنمنٹ کالج سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد مزید تعلیم کے لیے 1906ء میں انگلستان چلے گئے اور یونیورسٹی کالج لندن میں مکینیکل انجینئری کے شعبے میں داخلہ لیا۔ تعلیم کے اخراجات کی ادائیگی کا ذمہ ان کے بڑے بھائی نے لیا۔ ہائیگیٹ، لندن میں شیام جی کرشنا ورما کے قائم کردہ انڈیا ہاؤس سے وابستہ ہو گئے ۔ یہاں ان کی ملاقات شیام جی کرشنا ورما، ونایک دامودر ساورکر، لالہ ہردیال سمیت دیگر مشہور ہندوستانی انقلابیوں سے ہوئی اور وہ ان کے وطن پرستانہ جذبات سے بہت متاثر ہوئے اور ہندوستان کی آزادی کے لیے انقلابی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کیا۔ لندن ہی میں انھوں نے آتشیں سلحہ کے استعمال کی باقاعدہ تربیت حاصل کی۔ یکم جولائی 1909ء کی رات کو امپیریل انسٹی ٹیوٹ لندن میں جاری ایک اجتماع میں ہندوستان کے سابق برطانوی فوجی افسر اور برطانوی سیکریٹری آف اسٹیٹ کے سیاسی اے ڈی سی کرنل ولیم کرزن وائلی کو ریوالور کے ذریعہ گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ بعد ازاں واردات کے بعد ڈھینگرا نے خودکشی کی ناکام کوشش کی۔ انھیں گرفتار کر کے قتل کا مقدمہ چلایا گیا اور سزائے موت دی گئی۔ 17 اگست 1909ء کو پینٹویلی جیل لندن میں پھانسی کی تختے پر شہید ہو گئے۔[3]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب http://www.open.ac.uk/researchprojects/makingbritain/content/madan-lal-dhingra
  2. http://www.revivaloftrueindia.com/2012/10/madan-lal-dhingra.html
  3. شہیدانِ آزادی (جلد اول)، چیف ایڈیٹر: ڈاکٹر پی این چوپڑہ، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی، 1998ء، ص 233