برکت اللہ بھوپالی
| برکت اللہ بھوپالی | |
|---|---|
| (اردو میں: برکت اللہ بھوپالی) | |
| معلومات شخصیت | |
| پیدائش | 7 جولائی 1854ء بھوپال |
| وفات | 20 ستمبر 1927ء (73 سال) سان فرانسسکو |
| شہریت | |
| عملی زندگی | |
| پیشہ | مصنف |
| ملازمت | جامعہ ٹوکیو |
| درستی - ترمیم | |
عبد الحافظ محمد برکت اللہ یا مولوی برکت اللہ(7 جولائی 1854ء - 20 ستمبر 1927ء)، جو اپنے اعزازی نام 'مولانا برکت اللہ' سے بھی جانے جاتے ہیں، ایک بھارتی انقلابی تھے۔ برکت اللہ 7 جولائی 1854ء کو بھارت کے مدھیا پردیش کے اتورا محلہ بھوپال میں 7 جولائی 1854ء کو پیدا ہوئے۔ وہ بھارت سے باہر رہ کر اپنی پرجوش تقاریر اور نمایاں اخبارات میں انقلابی تحریروں کے ذریعے تحریک آزادی میں حصہ لیتے رہے۔ وہ بھارت کو آزاد ہوتے نہیں دیکھ سکے۔ 1988ء میں بھوپال یونیورسٹی کو ان کے اعزاز میں برکت اللہ یونیورسٹی کا نام دیا گیا۔[1]
ابتدائی زندگی
[ترمیم]انقلابی پالیسی
[ترمیم]انگلستان میں لالہ ہردیال اور راجا ہتھراس کے بیٹے راجا مہیندرا پرتاب کے ساتھ ان کے گہرے تعلقات قائم ہو گئے۔ افغان امیر اور کابل اخبار سراج الاکبر کا ایڈیٹر ان کا دوست بن گیا۔ وہ 1913ء میں سان فرانسسکو میں غدر پارٹی کے بانی بھی تھے۔ بعد میں دسمبر 1915ء میں بھارت کی صوبائی حکومت قائم ہونے پر کابل میں اس کے پہلے وزیر اعظم کی حیثیت سے تعینات کیے گئے۔ ان کے ساتھ راجا مہیندرا پرتاب صدر کے عہدے پر فائز ہوئے۔ برکت اللہ دنیا کے کئی ممالک میں بھارتی تحریک آزادی کے حق میں معاون افراد کی تلاش کے لیے ایک سیاسی مقصد کے تحت گیا اور وہاں کے مشہور رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ان نمایاں افراد میں قیصر ولہیلم دوم، امیر حبیب اللہ خان، محمد رشید، غازی پاشا، لینن اور ہٹلر شامل تھے۔
انگلستان 1897ء میں انھوں نے مسلم حب الوطن لیگ کے اجلاسوں میں شرکت کی۔ یہاں شیامجی کرشناورما کے گرد دیگر انقلابی باشندوں سے ملے۔ ایک سال امریکا میں گزارنے کے بعد فروری 1904ء میں وہ جاپان چلے گئے جہاں ٹوکیو یونیورسٹی میں اردو کے پروفیسر کے مقرر ہوئے۔ 1906ء موسم خزاں میں برکت اللہ نے پان آریان ایسوسی ایشن تشکیل دی۔ جاپان میں سرگرمیاں:
1910ء میں انھوں نے ٹوکیو میں اسلامی بھائی چارے کا آغاز کیا۔ دسمبر میں وہ تین جاپانیوں کے اسلام لانے کا باعث بنے جن میں ان کا اسسٹنٹ، ان کے والد صاحب اور ان کی بیوی شامل تھی۔ یہ جاپان میں پہلے مسلمان کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔آزاد بھارتی حکومت یکم دسمبر 1915ء کو اپنی 28 ویں سالگرہ پر پہلی جنگ عظیم کے دوران میں انھوں نے کابل، افغانستان میں بھارت کی پہلی صوبائی حکومت کا آغاز کیا۔ مولوی برکت اللہ سکرامینٹو کیلیفورنیا میں دفن ہیں.
بیرونی روابط
[ترمیم]- ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم کون تھے؟... مولوی برکت اللہ
- Maulana Barkatullah materials in the South Asian American Digital Archive (SAADA)[مردہ ربط]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Barkatullah University, BHOPAL آرکائیو شدہ 6 اکتوبر 2006 بذریعہ وے بیک مشین at www.bubhopal.nic.in
- 1854ء کی پیدائشیں
- 7 جولائی کی پیدائشیں
- 1927ء کی وفیات
- 20 ستمبر کی وفیات
- سان فرانسسکو میں اموات
- ہندو-جرمن سازش
- آزادی ہند کی انقلابی تحریک
- برطانوی ہندوستان
- تحریک آزادی ہند
- غدر پارٹی
- ہندوستانی مسلم شخصیات
- جاپان میں اسلام
- بھوپال کے سیاست دان
- بھارتی سیاسی مصنفین
- انیسویں صدی کے ہندوستانی سیاست دان
- بیسویں صدی کے بھارتی غیر افسانوی مصنفین
- بیسویں صدی کے بھارتی سیاست دان
- ریاستہائے متحدہ میں بھارتی تارکین وطن
- بھارتی صدور
- مدھیہ پردیش سے آزادی ہند کے فعالیت پسند
- بھوپال کے مصنفین
- بیسویں صدی کے ہندوستانی مسلمان
- جامعہ ٹوکیو کا تدریسی عملہ
- بھارتی فعالیت پسند
- 1917ء کی وفیات
- مدھیہ پردیش کی شخصیات
