مکر سنکرانتی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
مکر سنکرانتی
Kite shop in Lucknow.jpg
لکھنؤ میں رنگ برنگی پتنگیں بکتے ہوئے
عرفیت سنکرانتی یا پونگل
قسم موسمی، روایتی
اہمیت فصلی تہوار، سرمائی انقلاب کے بعد یوم جشن
تقاریب پتنگ بازی
تاریخ جس دن سورج خط جدی سے ہٹ کر اپنا سفر شروع کرتا ہے (وسط جنوری)
2016 
تاریخ
15 جنوری
2017 
تاریخ
14 جنوری

مکر سنکرانتی (ہندی: मकर संक्रान्ति) ہندوؤں کا ایک تہوار ہے جو بھارت، نیپال اور بنگلا دیش کے بیشتر علاقوں میں متفرق ثقافتی شکلوں میں منایا جاتا ہے۔ یہ ایک فصلی تہوار ہے جو نیپالی تقویم (ہندو شمسی تقویم) کے مہینہ ماگھ میں واقع ہوتا ہے۔

مکر سنکرانتی ہمیشہ جنوری کی چودہ یا پندرہ تاریخ ہی کو پڑتا ہے کیونکہ اسی دن سورج خط قوس سے گزر کر خط جدی میں داخل ہوتا ہے لہذا یہ تہوار اس بات کی علامت سمجھا جاتا ہے کہ سورج مکر (جدی) میں داخل ہو رہا ہے۔ نیز اس دن کو بھارت میں موسم بہار کی آمد کا دن اور نیپال میں ماگھ مہینہ کا آغاز سمجھا جاتا ہے، چنانچہ اس لحاظ سے یہ ایک روایتی تقریب کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔

تمل ناڈو میں یہ تہوار پونگل کے نام سے مشہور ہے، جبکہ کیرالا، کرناٹک اور آندھرا پردیش میں اسے محض سنکرانتی ہی کہتے ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "2014 Makar Sankranti, Pongal Date and Time for New Delhi, NCT, India"۔ drikpanchang.com۔ 2013۔ اخذ کردہ بتاریخ 15 February 2013۔ "2014 Makar Sankranti" 

بیرونی روابط[ترمیم]

سانچہ:Winter solstice