کوٹ چھٹہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

"کوٹ چھٹہ" تاریخ: "کوٹ چھٹہ پاکستان کے صوبہ پنجاب ضلع ڈیرہ غازی خان کا ایک شہر ہے۔کوٹ چھٹہ اپنے ضلعی ہیڈ کواٹر سے بائیس کلومیٹر جنوب میں واقع ہے کوٹ چهٹہ کو چهٹہ خان گرمانی ایک بلوچ سردار نے اس وقت آباد کیا جب حاجی خان میرانی نے ڈی جی خان آباد کیا تها۔ زیادہ تر یہاں پر بلوچ قبائل آباد ہیں۔ تحصیل کوٹچهٹہ کی آبادی اندازن 6 لاکه ہے۔

قبیلے[ترمیم]

کوٹ چھٹہ سردار گورمانی بلوچ کے نام سے جانا جاتا ہے ، چوٹی زیریں لغاری سردار بلوچ علیانی بلوچ۔سکھانی بلوچ مہروآنی،مالانہ، تالپور، ہجانہ،کچهیلا،بزدار،دادوآنی،مستوئی،جتوئی،احمدانی،چانڈیہ،چنگوانی،لاشاری،کهوسہ سردار بلوچ ،سید،راجپوت،لودهی،آرائیں،میرانی،سندیلہ اور بہت سی دیگر اقوام شامل ہیں۔

علاقے[ترمیم]

بستی ریکڑہ , عالیوالا،چوٹی،خانپور،مانہ احمدانی،نوتک،شیرو،غوث آباد،جهوک،حیدرواہن،فقیروالا،بستی ملانہ،کوٹلہ احمد وغیرہ۔

تعلیم اور صحت[ترمیم]

تحصیل کوٹچهٹہ کے ہر علاقے میں بنیادی صحت مرکز قائم ہیں اور ہر علاقے کے میڑک تک سکول بهی موجود ہیں۔ جبکہ کوٹ چهٹہ شہر مانہ احمدانی اور چوٹی میں ہائر سکینڈری سکول موجود ہیں۔ اور کوٹ چهٹہ میں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال اور ریسکیو کا دفتر بهی موجود ہے۔اس کے مشرق سے دریائے سندھ گزر رہا ہے.

حوالہ جات[ترمیم]

تحریر سردار جھانگیر عالم خان گورمانی بلوچ