ہانگ کانگ بین الاقوامی ہوائی اڈا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ہانگ کانگ بین الاقوامی ہوائی اڈا
Hong Kong International Airport

香港國際機場
خلاصہ
ہوائی اڈے کی قسمعوامی
مالکہانگ کانگ انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی ہوائی اڈا اتھارٹی، ہانگ کانگ حکومت
عاملایئر پورٹ اتھارٹی ہانگ کانگ
خدمتہانگ کانگ
محل وقوعچیک لاپ کوک، ہانگ کانگ
افتتاح6 جولائی 1998
مرکز برائے
فوکس شہر برائے
بلندی سطح سمندر سے28 فٹ / 9 میٹر
متناسقات22°18′32″N 113°54′52″E / 22.30889°N 113.91444°E / 22.30889; 113.91444متناسقات: 22°18′32″N 113°54′52″E / 22.30889°N 113.91444°E / 22.30889; 113.91444
ویب سائٹwww.hongkongairport.com
نقشہ
HKG is located in ہانگ کانگ
HKG
HKG
HKG is located in چین
HKG
HKG
HKG is located in ایشیا
HKG
HKG
ہانگ کانگ میں مقام
رن وے
سمت لمبائی سطح
فٹ میٹر
07R/25L 12,467 3,800 اسفالٹ کنکریٹ
07L/25R 12,467 3,800 اسفالٹ کنکریٹ
اعداد و شمار (2018)
مسافر74,700,000
نقل و حرکت427,725
کارگو (میٹرک ٹن)5,100,000
ماخذ: ہانگ کانگ بین الاقوامی ہوائی اڈا[2]
ہانگ کانگ بین الاقوامی ہوائی اڈا
روایتی چینی 香港國際機場
سادہ چینی 香港国际机场
چیک لاپ کوک ہوائی اڈا
روایتی چینی 機場
سادہ چینی 机场

ہانگ کانگ بین الاقوامی ہوائی اڈا یا ہانگ کانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ (آئی اے ٹی اے: HKG، آئی سی اے او: VHHH) (انگریزی: Hong Kong International Airport) (چینی: 香港國際機場) ہانگ کانگ کا ایک تجارتی ہوائی اڈے ہے جو مصنوعی جزیرے چیک لاپ کوک پر بنایا گیا ہے، اسی لیے اسے عام بول چال میں چیک لاپ کوک ہوائی اڈا (انگریزی: Chek Lap Kok Airport) 赤鱲角機場) بھی کہا جاتا ہے۔

ہوائی اڈے کا تجارتی آغاز 1998ء سے ہوا جس نے کائی تاک ہوائی اڈے کی جگہ لی۔ اصل سرزمین چین (45 منزلوں کے ساتھ) اور دیگر ایشیا کے لیے یہ علاقائی ترسیل کا مرکز اور مسافروں کے بین الاقوامی سفر کا اہم ہوائی اڈا ہے۔ یہ کارگو ترسیل کے لحاظ سے دنیا کا مصروف ترین اور مسافر امد رفت کے لحاظ سے دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے۔ [3] یہ دنیا کا سب سے بڑی مسافر ٹرمینل عمارتوں میں سے ایک ہے (سب سے بڑی 1998ء میں جب اس کا افتتاح ہوا)۔

یہ چوبیس گھنٹے ایئرپورٹ اتھارٹی ہانگ کانگ کے زیر انتظام ہے اور کیتھے پیسیفک ائیر ویز (ہانگ کانگ کی پرچم بردار ائیرلائین)، ڈریگن ائیر، ہانگ کانگ ائیرلائنز، ہانگ کانگ ایکسپریس ایئرویز اور ایئر ہانگ کانگ (کارگو) کا بنیادی مرکز ہے۔ یہ چائنا ائیر لائنز، چائنا ایسٹرن ائیرلائنز، سنگاپور ایئر لائنز، ایتھوپین ایئر لائنز اور ایئر انڈیا کا فوکس شہر بھی ہے۔

ہانگ کانگ بین الاقوامی ہوائی اڈا ہانگ کانگ کی معیشت کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے جس کے تقریباً 65،000 ملازمین ہیں۔ 100 سے زائد ایئرلائنز اس ہوائی اڈے سے دنیا بھر کے 180 سے زائد شہروں تک پرواز کرتی ہیں۔

2015 میں ہانگ کانگ بین الاقوامی ہوائی اڈا 68.5 ملین مسافروں نے سفر کیا [3] جو اسے دنیا کا آٹھواں مصروف ترین ہوائی اڈا بناتے ہیں۔ [4] 2010ء سے یہ میمفس بین الاقوامی ہوائی اڈا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا مصروف ترین کارگو ہوائی اڈا بن گیا ہے۔ [5]

ساخت[ترمیم]

ہانگ کانگ بین الاقوامی ہوائی اڈے کا کل رقبہ 1،255 ہیکٹر (4.85 مربع میٹر) ہے۔ ہانگ کانگ بین الاقوامی ہوائی اڈے کا "ٹرمینل 1" دبئی بین الاقوامی ٹرمینل 3 اور بیجنگ دار الحکومت بین الاقوامی ہوائی اڈا کے بعد دنیا کی تیسری سب سے بڑی مسافر ٹرمینل عمارت ہے۔ اس کے موجودہ صارفین سنگاپور ایئر لائنز، امارات (ائیر لائن)، قنطاس ائیرویز، برٹش ائیرویز، آسیانہ ایئر لائنز، تھائی ائیرویز انٹرنیشنل، ایئر فرانس اور لوفتھانزا ہیں۔ جبکہ سابقہ صارفین میں کوریا ایئر، ملیشیا ائیرلائنز اور چائنا ساؤدرن ائیرلائنز شامل تھے۔

شماریات[ترمیم]

آپریشن اور اعداد و شمار[6][7][8]
year مسافر
نقل و حرکت
کارگو
نقل و حرکت
(ٹن)
ہوائی جہاز
نقل و حرکت
1998 28,631,000 1,628,700 163,200
1999 30,394,000 1,974,300 167,400
2000 33,374,000 2,240,600 181,900
2001 33,065,000 2,074,300 196,800
2002 34,313,000 1,637,797 206,700
2003 27,433,000 2,642,100 187,500
2004 37,142,000 3,093,900 237,300
2005 40,740,000 3,402,000 263,500
2006 44,443,000 3,580,000 280,000
2007 47,783,000 3,742,000 295,580
2008 48,582,000 3,627,000 301,000
2009 45,499,604 3,440,581 273,505
2010 50,410,819 4,112,416 306,535
2011 53,909,000 3,939,000 333,760
2012 56,057,751 4,062,261 352,000
2013 59,913,000 4,122,000 372,040
2014 63,367,000 4,376,000 390,955
2015 68,488,000 4,380,000 406,000
2016 70,502,000 4,521,000 411,530
گنگائش
مسافر (موجودہ) 70,502,000
مسافر (ultimate) 70,000,000
کارگو (موجودہ) 4.5m tons
کارگو (ultimate) 7.4m tons
پیش بند (موجودہ) 96
مقامات کی تعداد
بین اقوامی (فضائی) 154
بین اقوامی (بحری) 6

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "UPS Air Operations Facts – UPS Pressroom"۔ 12 مئی 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 مئی 2015 
  2. "Provisional Civil International – Air Traffic Statistics at HKIA" (PDF)۔ دسمبر 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جون 2018 
  3. ^ ا ب "About Hong Kong Airport"۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مارچ 2016 
  4. "Year to date Passenger Traffic"۔ ACI۔ 2016-03-13۔ 13 اگست 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مارچ 2016 
  5. Neil Denslow (26 جنوری 2011)۔ "Cathay Pacific, Hong Kong Airport Become Biggest for Freight"۔ Bloomberg BusinessWeek۔ 17 اپریل 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 مئی 2011 
  6. "Facts and Figures"۔ Hong Kong International Airport۔ Airport Authority Hong Kong۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 نومبر 2011 
  7. "Air Traffic Statistics"۔ Hong Kong International Airport۔ Airport Authority Hong Kong۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 نومبر 2011 
  8. "Passenger traffic surges at Hong Kong International Airport in 2013"۔ TheMoodieReport.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 مارچ 2014