مندرجات کا رخ کریں

اولینا چیکان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اولینا چیکان
اولینا چیکان
اولینا چیکان
Olena Chekan in the personal author's performance مارینا ایوانوونا تسوتایوا
WITH A RED BRUSH …

معلومات شخصیت
پیدائش 26 اپریل 1946 ( 1946 -04-26)
کیف
وفات 21 دسمبر 2013( 2013 -12-21) (عمر 67)
کیف   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات سرطان   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات طبعی موت   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قومیت یوکرینی
عملی زندگی
مادر علمی بورس شوکین تھیٹر انسٹی ٹیوٹ   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ فلم اداکارہ، فلم نویس، صحافی
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

اولینا چیکان یوکرینی: Олeнa Вacилівнa ЧeкaнChekan ; (پولش: Helena Czekan)‏ ; (سربیائی: Jelena Чекић)‏، 26 اپریل 1946ء - 21 دسمبر 2013ء، کیف، یوکرین ) ایک سوویت اور یوکرینی فلمی اداکارہ، اسکرپٹ رائٹر اور صحافی تھیں۔ [1]

ابتدائی زندگی

[ترمیم]

چیکان 26 اپریل 1946ء کو کیف میں پیدا ہوئی۔ اس کے والد واسیلی آئیونووچ چیکن (28 دسمبر 1906ء - 23 نومبر 1986ء)، والدہ لیوبوف پاولونا چیکان - تراپون (15 جون 1914ء - 19 جولائی 1994ء) تھی۔ 1972ء میں، اس نے ماسکو میں بورس شوکین تھیٹر انسٹی ٹیوٹ سے گریجویشن کی، کورس کے آرٹسٹک ڈائریکٹر ولادیمیر ایٹوش تھے۔ چیکان نے انہی سالوں میں نتالیہ گنڈیریوا اور کونسٹنٹین رائکن کے ساتھ ڈرامائی آرٹس کورس کی تعلیم حاصل کی۔

عملی زندگی

[ترمیم]

اس نے ملایا برونایا کے ماسکو ڈراما تھیٹر، ماسکو پشکن ڈراما تھیٹر میں، الیگزینڈر ڈوزینکو فلم اسٹوڈیوز (کیو) کے ایک فلمی اداکارہ کے بطور اسٹوڈیو تھیٹر "سوزیریا" کیف میں کام کیا۔ اس نے یوکرینی ٹی وی پر براڈکاسٹ اسٹوڈیو 1+1 (ٹی وی چینل) میں "دستاویزی" منصوبے کی تخلیقی ایڈیٹر کے طور پر بھی کام کیا۔ چیکان نے 2007ء میں میگزین یوکرائنسکی ٹائزڈن (دی یوکرینی ویک) کی بنیاد کے دن سے جریدے میں بطور صحافی اور معاون مدیرہ اعلیٰ کے طور پر کام کیا۔

چیکان کا سنیما میں پہلا کردار آندرے تارکووسکی کے ذریعہ سولاریس میں تھا۔ وہ 1980ء کی دہائی کے وسط میں ایک مقبول اور معروف اداکارہ تھی اور اس کے سینما میں 50 سے زیادہ کام تھے جن میں مرکزی کردار اور ثانوی کردار بھی شامل تھے۔ چیکان نے 30 سے زیادہ تھیٹر پروجیکٹوں پر بھی کام کیا جس میں مرکزی اور ثانوی دونوں کردار ادا کیے گئے۔ چیکان یو ایس ایس آر اور یوکرین کی فلم سازی یونین کی رکن تھی اور یو ایس ایس آر اور یوکرین کے تھیٹر ورکر کی یونین کی بھی رکن تھی۔

چیکان کو ایک اسکرین رائٹر اور اداکارہ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے جس نے تاراس شیوچینکو، لیسیا یوکرینکا، واسیل سٹس، مارینا ایوانوونا تسوتایوا، اوسیپ مینڈیلسٹام، میخائل بلگاکوف، انا اخماتووا، میکسیمیلیان وولوشین، الکساندربلوک پااکٹرن، بوکس بورس پاسترناک جوزف برودسکی، اینٹونی ڈی سینٹ، فیدیرکو گارشیا لورکا کے تخلیقی کام پر پرفارم کیا۔ اور خوبصورت اور حیرت انگیز موسیقی عکاسی کے ساتھ (یوہن سباستیان باخ، انتونیو ویوالدی، جوزیف ہائیڈن، وولف گینگ موزارٹ، فریڈرک شوپن) کی کمپوزیشن پر پرفام کیا۔

اس کی بے شمار پرفارمنس سنیما ہاؤس، سینٹرل ہاؤس آف آرٹسٹ، اداکاروں کے گھروں، اسٹوڈیو تھیٹر، ماسکو میں مرینا تسویتاوا کے میموریل ہاؤس میں، ماسکو میں یوکرینی ثقافتی مراکز اور سینٹ پیٹرزبرگ کیف میں میخائل بلگاکوف کا میموریل ہاؤس (میخائل بلگاکوف میوزیم)، کوکٹیبل میں میکسیمیلیان وولوشین کے میموریل ہاؤس میں، اسٹاری کریم (قدیم کریمیا) میں الیگزینڈر گرن ہاؤس میوزیم میں منعقد ہوتیں تھی۔ کیف میں سائنس دانوں کے کلب آف اکیڈمی آف سائنسز آف یوکرین کے 73 ویں سیزن کا آغاز اس کی موسیقی اور شاعری کے ساتھ ہوا۔ چیکان نے 1981ء-1982ء میں افغانستان کے شہروں کابل اور بگرام میں فوجیوں کے سامنے اکیلے پرفارم کیا۔

اس کو یو ایس ایس آر بارڈر فورسز کے یادگار نشان سے نوازا گیا۔ چیکان نے 1986ء میں جلتے ہوئے چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ میں ایمرجنسی کے خاتمے کے دوران میں فائر فائٹرز اور مسلح افواج کے اہلکاروں کے سامنے مشہور یوکرینی شاعرہ لینا کوسٹینکو کے ساتھ مل کر اشعار پڑھے۔ اس نے گروزنی سے 1994ء-1996ء میں پہلی چیچن جنگ کے دوران میں ریڈیو فری یورپ/ریڈیو لبرٹی کی ایک آزاد صحافی کے طور پر بھی رپورٹنگ کی۔ وہ 2000ء میں انٹر پر ٹی وی پروگرام "گلمپز آف ایٹرنٹی" کی مصنف، ماڈریٹر اور پیش کنندہ اور براڈکاسٹ اسٹوڈیو 1+1 (ٹی وی چینل) 1+1 کے ذریعہ تیار کردہ "دستاویزی" ٹی وی پروگرام کی تخلیقی ایڈیٹر بھی تھیں۔

چیکان نے یوری ماکاروف کے ساتھ بطور شریک مصنف 4 حصوں کی دستاویزی فلم "مائی شیوچینکو" کا اسکرین پلے لکھا جو 1+1 کا منصوبہ تھا۔ یوری ماکاروف کے تعاون سے بنائی گئی فلم "مائی شیوچینکو" کو 2002ء میں شیوچینکو پرائز (شیوچینکو نیشنل پرائز) کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ وہ ایک آئیڈیا کی مصنفہ اور دستاویزی فلم "ایوان مازیپا: محبت" کے اسکرین پلے کی شریک مصنف بھی تھی۔

چیکان نے 2007ء میں ایک مدیرہ اعلیٰ یوری ماکاروف کی معاون کے طور پر یوکرینسکی ٹائزڈن (دی یوکرینی ویک) ہفتہ وار میگزین میں بطور صحافی اور کالم نگار کے طور پر کام کیا۔ وہ متعدد مضامین اور انٹرویو کی مصنفہ بن گئیں، جن میں ویکلاو ہیول، آندرے گلکسمین، نتالیہ گوربانیفسکا، بورس نیمتسو، کرزیزٹوف زانوسی، ایگور پومیرانتسیف، احمد زاکائیف، ٹامس وینکلووا، ویلنٹین کیروواس کی، مائیکرون کوروسکی، مائیکرواس کی، ٹامس وینکلووا اور دیگر ممتاز لوگوں کے انٹرویوشامل ہیں۔

2012ء کے موسم بہار میں، چیکان کو چوتھے مرحلے کے دماغ کے کینسر کی تشخیص ہوئی۔ اس کا انتقال 21 دسمبر 2013ء کو ہوا۔

ذاتی زندگی

[ترمیم]

چیکان شادی شدہ تھی۔ اسٹینیسلاس روڈیوک (1937ء-2003ء)، ایک معمار سے شادی کی۔ اس کی اسٹینلاس روڈیوک کے ساتھ شادی سے چیکان کا ایک بیٹا تھا، بوہدان روڈیوک چیکان (پیدائش 1978ء)۔

فلموگرافی

[ترمیم]

چیکان نے 1980 ءسے 1990ء تک کئی فلموں میں بطور اداکارہ کام کیا، جن میں شامل ہیں:

  • دا بوتھرسم مین (1978ء)
  • فیملی سرکل (1979ء)
  • ویمن جوک ان گڈ ارنسٹ (1981ء)
  • ٹو دی وِز آف بلٹس (1981ء)
  • روکس (1982ء)
  • سینٹ جارج کیتھیڈرل کے راز (1982ء)
  • تھری شیلز آف انگلش رائفل (1983ء)
  • ہنٹڈ بائے گھوسٹ (1984ء)
  • لائف برج (1986ء)
  • پریمیئر ان سوسنوکا (1986ء)
  • اپروچنگ فیوچر (1986ء)
  • بائے یوآر سائیڈ (1986ء)
  • سٹارٹ دی انویسٹی گیشن (دوسری فلم، سمیر ) (1987ء)
  • جپسی عزا (1987ء)
  • بلیو روز (1988ء)
  • سنر(1988ء)
  • ہاؤ مین ویئر ٹاکنگ آباؤٹ وویمن (1988ء)
  • کیپٹیو آف چاتوڈیف (1988ء)
  • اسٹروم وارننگ (1988ء)
  • روڈ تھرو دی رینز (1989ء)
  • آئی وانٹ ٹو میک آ کنفشن (1989ء)
  • وہیمنٹ (1990ء)
  • ڈوپنگ فار اینجل (1990ء)
  • نیاگرا (1991ء)

اشاعتیں

[ترمیم]

چیکان نے کتابی انٹرویو Etoile d'Alex Moscovitch (الیکس ماسکوچ کا ستارہ) شائع کیا۔ [2] یہ کتاب چیکان نے 1990ء-1991ء میں ماسکو میں جنرل ڈی گال کے ساتھی ایلکس ماسکوچ کی ذاتی گفتگو اور سیاسی یادوں کی بنیاد پر لکھی تھی۔ کتابی انٹرویو ماسکو میں 1992ء میں پبلشنگ ہاؤس نورڈ میں روسی زبان میں Moscovitch Le Temps Des Punaises کی سوانح عمری کے ساتھ شائع ہوا تھا۔

اس کے بیٹے، بوہدان روڈیوک چیکان، نے اس کے تخلیقی کاموں کے انگریزی ترجمے اور اس کے بہترین مواد کے مجموعوں کی اشاعت کا آغاز کیا جو پہلے یوکرینین ویک میں شائع ہوا تھا۔ آسٹریا کے آرٹسٹ اور ناشر Robert Jelinek [de] نے 2015ء میں ایڈیٹوریل ہاؤس ڈیر کونٹرفی میں ویانا میں دی کویسٹ فار اے فری یوکرین کے عنوان سے کتاب شائع کی۔ دوسری کتاب، ہمن ٹو یوکرینین آرٹ، جو 2016ء میں شائع ہوئی، اس میں یوکرینی ویک میں شائع ہونے والے مزید انٹرویوز کے ساتھ ساتھ اداکاری اور ادبی کام سے متعلق ابواب بھی شامل ہیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Olena Chekan • Salon für Kunstbuch"۔ Salon für Kunstbuch (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 فروری 2022 
  2. See, (in Ukrainian) Olena Chekan "The Star of Alex Moscovitch" "You want to understand – look at the star," he advised چارلس ڈیگال۔ Alex Moscovitch was born in Ukraine, made a brilliant career in France – on The Ukrainian Week magazine data base

مزید پڑھنے

[ترمیم]

بیرونی روابط

[ترمیم]