مندرجات کا رخ کریں

اوگی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ٹاؤن اور یونین کونسل
اوگی مارکیٹ
اوگی مارکیٹ
ملک پاکستان
صوبہخیبر پختونخوا
ضلعضلع مانسہرہ
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

اوگی خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کا ایک قصبہ ہے۔ یہ تحصیل اوگی کا مرکز بھی ہے۔ یہ ضلع مانسہرہ کے صدر مقام مانسہرہ شہر کے شمال مغرب میں واقع ہے۔

تاریخ

[ترمیم]

اوگی برطانوی دور حکومت میں وادی اگرور کا صدر مقام تھا۔ وادی اگرور تب ضلع ہزارہ میں شامل تھا اور یہ ہزارہ کی ملیشیا پولیس کا سرحدی مرکز بھی تھا۔ یہ قصبہ اور تمام وادی سرسبز و شاداب پہاڑوں میں گھری ہوئی ہے۔ یہاں پر ایک قلعہ بھی واقع ہے جس کو پہلی بار 1865ء میں انگریزوں نے تعمیر کیا تھا۔ یہ قلعہ اب فرنٹئیر کانسٹیبلری کے زیر انتتظام ہے، جہاں علاقہ تناول میں کالا ڈھاکہ کے لیے یہاں ہیڈ کوارٹر قائم ہے۔

معاشرہ

[ترمیم]

گو اوگی میں کئی زبانیں بولی اور سمجھی جاتی ہیں مگر پشتو اور ہندکو بولنے والوں کی اکثریت ہے۔ گوجری اور تنولی بھی یہاں کی مقامی بڑی زبانیں تصور کی جاتی ہیں۔ یہاں مقامی آبادی میں شمال اور مشرق کی طرف کی آبادی پشتو، جبکہ جنوب اور مغرب کی جانب کی آبادی ہندکو بولنے کو فوقیت حاصل ہے۔

مضافات

[ترمیم]

اوگی کے مضافات اوگی، ملوگہ، ہارون آباد، فرید آباد، ڈگی، ٹنڈو، کیاربائی، دوگئی، چینکوٹ، بازارگے، تکیہ، جلال آباد، چارباغ، حسین بانڈھ، گورچھہ، مدینہ کالونی واقع ہیں۔ شمال کی طرف سے دلبوڑی، باگڑیاں، گھنیاں،کانگو شاہتوت، جشکوٹ، پام گلی،قلاگے،بیلیاں، دیول ، کیول، منیول، کولکہ، تراؤڑہ، چلندریاں، شاہ کوٹ شامل ہے، مشرق کی جانب سے چارباغ، ملوکڑہ، شیخ آباد، گل۔ڈھیری، مدینہ کالونی ملوکڑہ چنار، شمدھڑہ، ہوا گلی، شدوڑ، باورخان، میربانڈی، کٹھائی، چرانگدا، عباس باندہ، بنکوٹ، چھجڑسیداں، خواجہ نگر، کے علاقے شامل ہے۔ جنوب کی جانب قلعہ شیر گڑھ اور دیگر علاقے شامل ہے، جن کو مجموعی طور پر تناول سے تعبیر کیا جاتا ہے۔

بیرونی روابط

[ترمیم]

[1]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ nrb.gov.pk (Error: unknown archive URL) ضلع مانسہرہ کی تحصیلیں اور یونین کونسلیں - حکومت پاکستان