مندرجات کا رخ کریں

ایف ایس خیر اللہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایف ایس خیر اللہ
 

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1914ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نوشہرہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات سنہ 1997ء (82–83 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کینیڈا   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند
پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نسل افغان
مذہب پروٹسٹنٹ مسیحیت
عملی زندگی
مادر علمی فورمن کرسچین کالج
جامعہ ایڈنبرگ   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد ایم اے ،  پی ایچ ڈی   ویکی ڈیٹا پر (P512) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مصنف ،  ماہر تعلیم ،  عالم مذہب ،  لیکچرر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو ،  عبرانی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کارہائے نمایاں قاموس الکتاب ،  عبرانی قائدہ   ویکی ڈیٹا پر (P800) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

معظم ڈاکٹر فرینک صفی اللہ خیر اللہ (انگریزی: Rev. Dr. F.S. Khairullah) المعروف ایف ایس خیر اللہ ایک پاکستانی ماہر تعلیم اور ایک مسیحی مصنف تھے۔ انھوں نے کلیسیائے پاکستان میں بطور پریسبیٹر خدمات سر انجام دیں۔[1]

ابتدائی زندگی اور تعلیم

[ترمیم]

وہ 1914ء میں موجودہ خیبر پختون خواہ کے شہر نوشہرہ[2] میں ایک افغان مسلم پس منظر رکھنے والے گھرانے میں پیدا ہوئے۔[3] آپ کے والد کا نام قاضی خیر اللہ تھا۔ آپ نے ابتدائی تعلیم بارینگ ہائی اسکول (بٹالہ، ہند) سے حاصل کی، آپ نے فورمن کرسچین کالج (لاہور) سے 1933ء میں ایم اے انگلش کیا۔ 1954ء میں آپ نے ایڈنبرگ یونیورسٹی سے پی۔ ایچ۔ ڈی[4] کی ڈگری حاصل کی۔[2][1]

کیریئر

[ترمیم]

دوسری جنگ عظیم میں آپ نے ینگ مینز کرسچینز ایسوسی ایشن (YMCA) کے سیکرٹری کی حیثیت سے اس وقت کی انڈین آرمی کے لیے اپنی خدمات پیش کیں۔ 1942ء میں بطور لیکچرار مرے کالج (سیالکوٹ) میں تقرر ہوا اور جہاں بعد ازاں انگلش ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ کے طور پر آپ اپنے فرائض سر انجام دیتے رہے۔ 1964ء میں آپ مرے کالج سیالکوٹ میں پرنسپل کے عہدے پر فائز ہوئے جہاں سے آپ 1972ء میں سبکدوش ہوئے، سبکدوشی کے بعد آپ نے ”مسیحی اشاعت خانہ“ میں بطور ”ڈائریکٹر آف کیریٹیو رائٹینگ پروجکٹ“ کی نشست سنبھالی۔ 1972ء میں آپ کے زیرِ نگرانی تالیف ہوئی اردو زبان میں بائبل کی مشہور لغت قاموس الکتاب منظر عام پر آئی، 1992ء میں آپ کا تالیف کردہ عبرانی قائدہ شائع ہوا۔[5] 1994ء آپ کینیڈا چلے گئے تاکہ اپنی بیٹی کے ساتھ رہ سکیں جہاں آپ نے کتابیں لکھنا جاری رکھا اور آپ 1997ء میں وفات پاگئے۔[2][1] کلیسیائے پاکستان کے لیے آپ کی لازوال خدمات کی فہرست نہایت طویل ہے، بالخصوص ”قاموس الکتاب“ کی صورت میں آپ نے اہل زبان کے لیے جو کام کیا وہ اپنی مثال آپ ہے۔[1]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب پ ت "Dr. Frank Safi-Ullah Khair Ullah: A Brilliant Christian Educationist And Writer"۔ www.christiansinpakistan.com (بزبان امریکی انگریزی)۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جنوری 2018 
  2. ^ ا ب پ Yumpu.com۔ "Rev. Dr. Frank Safi-Ullah Khair Ullah 1914 - St.Francis Magazine"۔ yumpu.com (بزبان انگریزی)۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جنوری 2018 
  3. "Ullah, Frank Safi-Ullah Khair - Oxford Reference"۔ doi:10.1093/acref/9780198073857.001.0001/acref-9780198073857-e-1010۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 جنوری 2018 
  4. University of Edinburgh Journal (بزبان انگریزی)۔ 2005۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 فروری 2018 
  5. "Khair Ullah, Dr. Frank Safi-Ullah (1914 - 1997)"۔ www.cuwap.org (بزبان انگریزی)۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 جنوری 2018