مندرجات کا رخ کریں

تبسم (اداکارہ)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
تبسم (اداکارہ)
 

معلومات شخصیت
پیدائش 9 جولا‎ئی 1944ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ممبئی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 18 نومبر 2022ء (78 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات دورۂ قلب [2]  ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات طبعی موت   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت
برطانوی ہند
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ادکارہ ،  فلم اداکارہ ،  ٹیلی ویژن اداکارہ ،  فلمی ہدایت کارہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان ہندی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

تبسم (انگریزی: Tabassum) (ولادت:کرن بالا سچدیو ، 9 جولائی 1944ء) ایک بھارتی فلمی اداکارہ اور ٹاک شو کی میزبان ہیں جنھوں نے 1947ء میں بطور بچی اداکارہ بیبی تبسم کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ بعد میں انھوں نے ہندوستانی ٹیلی ویژن میں ٹی وی ٹاک شو کی میزبان کے طور پر ایک کامیاب ٹیلی ویژن کیریئر حاصل کیا جس کا نام تھا پھول کھلے ہین گلشن گلشن۔ یہ 1972ء سے 1993ء تک قومی ٹیلی ویژن دوردرشن پر چلتا رہا جس میں انھوں نے فلم اور ٹی وی کی شخصیات کا انٹرویو کیا۔ انھوں نے اسٹیج کمپیئر کے طور پر بھی کام کیا۔ وہ چاروں میڈیم یعنی فلم، ٹی وی، ریڈیو اور ویب میں نمودار ہوئی ہیں۔ [3]

ابتدائی زندگی اور پس منظر

[ترمیم]

تبسم 9 جولائی 1944ء کو بھارت کے ممبئی میں ایک ہندوستانی آزادی سینانی ایودھیا ناتھ سچدیو اور آزادی پسند سینانی ، صحافی اور مصنفہ اصغری بیگم کے ہاں پیدا ہوئیں۔ تبسم کے والد نے تبسم والدہ کے مذہبی جذبات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کا نام تبسم رکھا، جبکہ تبسم کی والدہ نے تبسم کے والد کے مذہبی جذبات کو ذہن میں رکھتے ہوئے، ان کا نام کرن بالا رکھا۔شادی سے پہلے کے دستاویزات کے مطابق ان کا سرکاری نام کرن بالا سچ دیو تھا۔[4]

پیشہ وارانہ زندگی

[ترمیم]

تبسم نے بطور بچہ اداکار نرگس (1947ء) سے فلمی دنیا میں قدم رکھا، اس کے بعد میرا سہاگ (1947)، منجھدھار(1947ء) اور بڑی بہن (1949ء) میں اداکاری کی۔ بعد میں انھوں نے نتن بوس کی ہدایت کاری میں فلم دیدار (1951ء) میں، نرگس کا بچپن کا کردار ادا کیا۔ مشہور گانا بچپن کے دن بھلا نہ دینا تبسم پر فلمایا گیا تھا جس کو لتا منگیشکر اور شمشاد بیگم نے گایا تھا۔[5]

ذاتی زندگی

[ترمیم]

تبسم کی شادی ٹی وی اداکار ارون گوئیل کے بڑے بھائی وجے گوئل سے ہوئی ہے۔ان کے بیٹے ہوشنگ گوئل نے تین فلموں میں کام کیا ہے تم پر ہم قربان (1985ء) جسے تبسم نے پروڈیوس کیا تھا اور ہدایتکاری کی تھی جس میں انھوں نے جانی لیور کو پہلی بار بطور مزاح نگار ادا کیا تھا۔ فلم کبوتر (1987ء) اورعجیب داستان ہے یہ (1996ء) زی ٹی وی کے ذریعہ پروڈیوس کیا گیا تھا اور جے اوم پرکاش (ریتک روشن کے دادا) نے ہدایت کی تھی۔[6] 2009ء میں، ان کی پوتی خوشی (ہوشینگ کی بیٹی) نے فلم ہم پھر ملے نا ملے سے فلمی آغاز کیا۔[7]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Veteran actor Tabassum, best known for child roles and Bollywood talk show, dies of cardiac arrest at 78 — اخذ شدہ بتاریخ: 19 نومبر 2022 — اقتباس: According to her son Hoshang Govil, she died on Friday evening.
  2. Veteran actor Tabassum Govil passes away due to cardiac arrest — اخذ شدہ بتاریخ: 19 نومبر 2022
  3. "From Doordarshan to YouTube: Actor Tabassum on keeping up with the times"۔ Hindustan Times (بزبان انگریزی)۔ 2016-02-18۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اگست 2019 
  4. "Nargis, Meena Kumari, Madhubala, Suraiya... they all loved me"۔ www.rediff.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 نومبر 2014 
  5. Sangeeta Barooah Pisharoty (21 April 2006)۔ "The darling of all"۔ The Hindu۔ 25 مئی 2006 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جون 2013 
  6. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر Hoshang Govil
  7. "Tabassum's granddaughter in B'wood"۔ The Times of India۔ 18 June 2009۔ 16 دسمبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جون 2013