جزائر القمر میں اسلام
اس مضمون میں حوالوں کی فہرست شامل ہے، لیکن اس کے ذرائع غیر وضع ہیں کیوںکہ اس میں آنلائن حوالہجات کی کمی ہے۔ (March 2020) (جانیں کہ اس سانچہ پیغام کو کیسے اور کب ختم کیا جائے) |
اسلام جزائر القمر (کوموروس) میں سب سے بڑا مذہب ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے سنہ 2006ء کے تخمینے کے مطابق کوموروس میں تقریباً 98 فیصد آبادی مسلمان ہے۔ عملی طور پر جزائر القمر کے تمام مسلمان سنی ہیں جن کا تعلق شافعی فقہ سے ہے۔ زیادہ تر پیروکار عرب۔سواحلی ہیں، لیکن ہندوستانی، زیادہ تر گجراتی نسل کے لوگ بھی ہیں۔
تاریخ
[ترمیم]مقامی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ اسلام جزائر پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی زندگی کے دوران پہنچ گیا تھا، جو دو کوموریائی بزرگوں، فے بیدجا موامبا اور متسوا میوندزے لائے تھے، جنھوں نے مکہ جا کر رسول اللہ کی زیارت کی اور اسلام قبول کیا۔ [1] ممکنہ طور پر غیر ملکی مسلمان تاجروں کی اس علاقے میں موجودگی نویں یا دسویں صدی تک تھی، کیونکہ اس وقت کوموروس بحر ہند کی تجارت میں سرگرم عمل تھا۔ یہ ممکن ہے کہ اس دوران مقامی کومورین کی چھوٹی اقلیتیں اسلام قبول کر چکی ہوں۔ [2]
تاریخی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ عرب تاجروں اور جلاوطن زیدی فارسی شیرازی شہزادوں نے سب سے پہلے اسلام کو متعارف کرایا۔ اسلام نے طویل عرصے سے کوموروس میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ حکمران خاندانوں نے عربی سیکھی، حج کیا اور دیگر مسلم برادریوں، جیسے کہ کلوا، زنجبار اور حضرموت کے ساتھ تعلقات برقرار رکھے۔ شاذیلی، قادریہ اور رفاعی سمیت کئی صوفی طریقت بھی سرگرم رہے۔ حسن بن عیسی، سولہویں صدی کے شیرازی سردار جو آل رسول سے تھے، نے تبدیلی کی حوصلہ افزائی کی اور متعدد مساجد تعمیر کیں۔ انیسویں صدی میں شیخ عبد اللہ درویش نے کوموروس میں شاذلیہ طریقہ شروع کیا۔ گراندے کومورے میں پیدا ہونے والے، شیخ درویش نے پورے مشرق وسطیٰ کا سفر کیا اور بعد میں سید محمد المعروف (متوفی 1904) کو مشرف با اسلام کیا، جو شاذلیہ سلسلے کے شیخ بنے۔ شیخ الامی ابن علی المزرووی (متوفی 1949) خطے کے پہلے عالم تھے جنھوں نے سواحلی زبان میں اسلامی تصانیف لکھیں۔ الحبیب عمر بن احمد بن سمیت (متوفی 1976ء) نے مڈغاسکر، زنجبار اور آخر میں، سنہ 1967ء کے بعد کوموروس میں استاد اور قاضی کی حیثیت سے خدمات انجام دینے سے پہلے عرب ممالک میں تعلیم حاصل کی۔
مساجد اور مقدس مقامات
[ترمیم]سیکڑوں مساجد اور مدارس جزائر القمر میں بکھرے ہوئے ہیں۔ عملی طور پر تمام بچے قرآنی اسکول میں دو یا تین سال تک پڑھتے ہیں، جو عموماً پانچ سال کی عمر سے مدرسے جانا شروع کرتے ہیں۔ وہاں وہ اسلام اور عربی زبان کے بنیادی اصول سیکھتے ہیں۔ جب دیہی بچے ان اسکولوں میں جاتے ہیں، تو وہ کبھی کبھی گھر سے دور چلے جاتے ہیں اور اپنے استاد کی زمین پر کام کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ سنہ 1998ء میں، ایک نئی عظیم الشان مسجد، جس کی مالی اعانت امیر شارجہ نے کی تھی، کا دار الحکومت، مورونی میں افتتاح ہوا۔ مقدس دینی شخصیات اور صوفی سلسلوں کے بانیوں کے مزاروں پر اکثر مذہبی مواقع پر لوگ جاتے ہیں۔
تعطیلات اور تہوار
[ترمیم]کومورین اسلام سے مضبوطی سے جڑے ہوئے ہیں اور اسلامی اصولوں پر سختی سے عمل کرتے ہیں۔ نوآبادیات کے دوران، فرانسیسیوں نے مقامی لوگوں کے اسلامی قوانین کو چھیڑ چھاڑ نہیں کی اور شافعی مکتب فکر کی طرف سے تشریح کردہ شریعت کی نظیروں کا احترام کرنے میں محتاط رہے۔ تمام اسلامی تعطیلات، بشمول عید الاضحی، محرم، عاشورہ، میلاد، لیلۃ المعراج اور رمضان کو منایا celebrate کیا جاتا ہے۔ میلادالنبی کو جشن کے طور پر نشان زد کیا جاتا ہے جس کا اختتام علما کے اعزاز میں ضیافت پر ہوتا ہے۔ بہت سی خواتین شرومنی، ایک پرنٹ شدہ کپڑا جو جسم کے گرد پہنا جاتا ہے، پہنتی ہیں۔ کوموروس کے لوگ اکثر جنات سے شفا اور حفاظت کے لیے عامل، آفندی اور مرابوط سے مشورہ کرتے ہیں۔ شادی بیاہ اور دیگر رسوم کے لیے مناسب تاریخ کا تعین، رشتہ ازدواج میں کامیابی، شفا یابی کی تقریبات منعقد کرنے اور قرآنی آیات پر مشتمل تعویذ تیار کرنے کے لیے عامل جنوں کو متحرک کرتے ہیں۔
سیاسی اسلام
[ترمیم]سنہ 1975ء میں آزادی کے بعد سے افراتفری کا معاشی اور سیاسی ماحول انسانی حقوق اور سماجی انصاف کی ترقی کے لیے نقصان دہ رہا ہے۔ حریف دھڑوں نے سیاسی طاقت کے حصول اور سماجی عدم مساوات کو ختم کرنے کے لیے مذہبی حمایت کو متحرک کرنے کی کوشش کی۔ سیاسی مخالفین نے سیاسی بدعنوانی کے تدارک کے لیے شریعت کی وکالت کرتے ہوئے قرآن اور حدیث کی اپنی تشریح پر انحصار کیا۔ مقابلہ کرنے والے، اخوان المسلمین کے نام سے، حکومت کا جواز فراہم کرنے اور چیلنج کرنے کے لیے، اسلامی نظریاتی سیاست میں داخل ہو چکے ہیں۔ یورپی تربیت یافتہ سرکاری اہلکار، ایک طرف مغربی سیاسی نظریات اور سیکولرازم کو اپنایا ہے، مگر ساتھ ہی اخوان المسلمین کے رہنماؤں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسلامیات اور وہابیت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے کیونکہ طلبہ بیرون ملک اسلامی تعلیمات سے مالا مال ہو کر واپس آئے ہیں۔ کومورین حکومت کے اندر سمجھی جانے والی ناانصافی اور افراتفری کے جواب میں، اسلام پسند ایک اسلامی جمہوریہ بنانے کی امید رکھتے ہیں۔ القاعدہ کا مشتبہ رکن فضل عبد اللہ محمد کوموروس کے دار الحکومت، مورونی میں پیدا ہوا تھا اور اس کے پاس کینیا کے ساتھ ساتھ کومورین کی شہریت بھی ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Abdallah Chanfi Ahmed (1999)۔ Islam et politique aux Comores: Évolution de l'authorité spirituelle depuis le Protectorat français (1886) jusqu'à nos jours.۔ Harmattan
- ↑ Malyn Newitt (1984)۔ • The Comoro Islands: Struggle against Dependency in the Indian Ocean.۔ Westview