"عبد اللہ بن حارث بن عبد المطلب" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 21: سطر 21:
== حوالہ جات ==
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}
{{حوالہ جات}}

[[زمرہ:صحابہ]]

نسخہ بمطابق 14:41، 21 جولائی 2018ء

عبد اللہ بن حارث بن عبد المطلب محمد بن عبد اللہ کے سب سے بڑے چچا تھے۔

نام و نسب

آپ کا اسلامی اسم گرامی عبد اللہ والد کا نام حارث بن عبد المطلب جو نبی کریم کے سب سے بڑے چچا تھے اور والدہ کا نام غزیہ بنت قیس تھا۔ آپ کا پیدائشی نام عبد شمس تھا جو اسلام قبول کرنے کے بعد نبی کریم نے بدل کر عبد اللہ رکھ دیا تھا۔ آپ ابو سفیان بن حارث ، ربیعہ بن حارث اور نوفل بن حارث کے سگے بھائی ہے۔

سلسلہ نسب

آپ کا والد کی طرف سے سلسلہ نسب یہ ہے حارث بن عبد المطلب ابن عبد المطلب ابن ہاشم بن عبد مناف ابن عبد مناف بن قصی ابن قصی بن کلاب ابن کلاب بن مرہ ابن کعب بن لوی ابن لوی بن غالب ابن غالب بن فہر ابن فہر بن مالک القریش۔

والدہ کی جانب سے سلسلہ نسب یہ ہے غزیہ بنت قیس بن عبد العزی بن عامر بن عمیر بن ودیعہ بن الحارث بن فہر

قبول اسلام و ہجرت

اسحاق بن الفضل نے اپنے اشیاخ سے روایت کی ہے کہ عبد شمس بن حارث بن عبد المطلب فتح مکہ سے پہلے مدینہ منورہ میں نبی کریم کے پاس ہجرت کر گئے اور اسلام قبول کر کے مسلم مہاجرین میں شامل ہو گئے۔ سرور دو عالم نے آپ کا نام تبدیل کر کے عبد اللہ رکھ دیا۔

وفات

آپ رسول اللہ کے ساتھ بعض غزوات میں بھی گئے۔ مقام صفراء میں آپ کی وفات ہوئی۔ نبی کریم نے اپنا کرتا مبارک آپ کے کفن کے لیے عنایت فرمایا اور فرمایا کہ

  • وہ سعید تھے جن کو سعادت نے پا لیا۔

آپ کی بقیہ اولاد نہ تھی۔[1]

حوالہ جات

  1. طبقات ابن سعد مصنف محمد بن سعد اردو ترجمہ علامہ عبد اللہ العمادی جلد دوم حصہ چہارم صفحہ 172