دلدل (خچر)
دُلدُل پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا خچر تھا جس کا رنگ خاکستری تھا۔ یہ خچر آپ کو مصر کے بازنطینی والی مقوقس نے بطور ہدیہ بھیجا تھا۔
تاریخ
[ترمیم]دُلدل عربی زبان میں سیہہ یا خارپشت کو کہتے ہیں جو بہت سست رفتاری کے لیے مشہور ہے، ممکن ہے کہ یہ نام اِس کی چال کے باعث پڑ گیا ہو۔ لیکن یہ قیاس یقینی خیال نہیں کیا جا سکتا۔ دُلدل پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا خاکستری رنگ کا ایک خچر تھا جو آپ کو مقوقس، والیٔ مصر نے بطور ہدیہ بھیجا تھا اور اِس کے ہمراہ ایک گدھا بھی بھیجا تھا جس کا نام یعفور یا عُفَیر تھا۔ دلدل آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے غزوات میں آپ کی سواری کے کام بھی آیا۔ یہ خچر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد تک زِندہ رہا اور ینبوع میں اِس قدر سِن رسیدہ اور بے دندان ہوکر فوت ہوا کہ اُسے کھلانے کے لیے جَو اُس کے منہ میں ڈالنا پڑتے تھے۔ شیعی روایات کے مطابق جنگ جمل میں جنگ صفین میں حضرت علی رضی اللہ عنہ اِسی خچر پر سوار تھے۔[1][2][3][4]
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ امام نووی: تہذیب الاسماء واللغات، صفحہ 46۔
- ↑ امام ابن الاثیر الجزری: الکامل فی التاریخ، جلد 2، صفحہ 238۔
- ↑ امام ابن جریر طبری: تاریخ الرسل والملوک، جلد 1، صفحہ 1783۔
- ↑ علامہ کمال الدین الدمیری: حیات الحیوان، جلد 1، صفحہ 420۔