ماتا سلکھنی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ماتا سلکھنی
بھائی لہنا، گرو نانک اور ماتا سلکھنی
مصور دیویندر سنگھ

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1473ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ضلع گورداسپور ،  پنجاب   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات سنہ 1545ء (71–72 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کرتارپور   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات گرونانک   ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد سری چند ،  لکھمی داس   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ماتا سلکھنی (1473ء-1545ء) سکھ مت کے بانی گرو نانک کی زوجہ تھیں۔ وہ بٹالہ کے ایک چونا کھتری مول چند (جن کو بعض اوقات مُل چند چونا بھی کہا جاتا ہے) جو پنجاب کے ضلع گرداسپور کے گاؤں پکھوکے رندھاوے کے ایک چھوٹے افسر مال تھے،ان کی بیٹی تھیں۔ ان کی والدہ کا نام چندو رانی تھا۔

سوانح حیات[ترمیم]

ماتا سلکھنی نے 24 ہاڑھ 1544ن ش بمطابق 8 جولائی 1487ء کو بٹالہ کے مقام پر گرو نانک سے شادی کی لیکن بٹالہ میں سکھ برادری روایتی طور پر یہ دن ہر سال اگست کے آخر میں مناتی ہے۔ ان کے دو بیٹے، 1494ء میں سری چند اور 1497ء میں لکھمی داس میں پیدا ہوئے۔ وہ گرو نانک کی وفات کے بعد 6 سال تک حیات رہیں۔ گرو نانک نے دریائے راوی کے دائیں کنارے ایک گھر قائم کیا تھا، سلکھنی نے اپنی زندگی کے باقی کے 6 سال اسی گھر میں گزارے۔

پس منظر[ترمیم]

کتاب مہان کوش میں مصنف کانھ سنگھ نابھہ لکھتے ہیں کہ بچی ضلع گرداسپور کے گاؤں پکھوکے میں بابا مول چند اور ماتا چندو رانی کے ہاں پیدا ہوئیں۔ ان کے والدہ ایک دین دار چونا کھتری بیوپاری تھے، جو اپنے گاؤں کے محصول لینے والے (پٹواری) تھے۔ ان کے والدین کی شادی کا سال نہیں دیا گیا لیکن اندازے کے مطابق ان کی شادی غالباً سنہ 1473ء میں ہوئی۔ مصنف بیان کرتے ہیں کہ وہ ”بہت اعلیٰ خصوصیات“ کے ساتھ پیدا ہوئیں، لیکن خصوصیات کیا تھیں ان کے بارے میں مصنف نے وضاحت کرنے پر توجہ نہیں دی۔ مصنف نے ان کا نام نہ سلکھنی بتایا کیا اور نہ کچھ اور۔

سنہ 1969ء میں سکھ برادری نے اپنے بانی کی 500واں یوم پیدائش منایا۔ اس وقت بہت تحقیق ہوئی اور کچھ کتب بھی لکھی گئیں۔ پروفیسر صاحب سنگھ لکھتے ہیں کہ ”بھائی جے رام خان پور کے رہنے والے تھے اور نواب دولت خان کے حکومتی عہدے دار تھے۔ اپنے عہدے کے کام کے غرض سے انھیں گاؤں پکھوکے جانا پڑا۔ جہاں بھائی جے رام نے اپنے باپ بابا مول چند کو سلکھنی کی شادی کرانے کا مشورہ دیا اور اپنے باپ کو اس پر رضامند کر لیا۔ گرو نانک کی 5 ویساکھ 1542ن ش کو منگنی ہوئی اور جبکہ شادی 24 ہاڑھ 1544ن ش (بمطابق 8 جولائی 1487ء) کو ہوئی۔ شادی کے وقت گرو نانک اٹھارہ برس کے تھے اور سلکھنی چودہ برس کی تھیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  • 1. Macauliffe, Max Arthur, The Sikh Religion. Oxford, 1909
  • 2. Harbans Singh, Guru Nanak and Origins of the Sikh Faith. Bombay, 1969.
  • 3. McLeod, W.H., ti., The B40 Janam-Sakhi. Amritsar, 1980
  • 4. Vir Singh, Bhai, ed., Puratan Janam Sakhi Amritsar, 1971
  • 5. Article by Alice Basarke "Her Story"