ہیو این کینیڈی
ہیو این کینیڈی | |
---|---|
(انگریزی میں: Hugh Nigel Kennedy) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 22 اکتوبر 1947ء (77 سال)[1][2] ہیتھی |
شہریت | مملکت متحدہ |
رکن | برٹش اکیڈمی |
عملی زندگی | |
مقام_تدریس | یونیورسٹی آف سینٹ اینڈریوز اسکول آف اورینٹل اینڈ افریقن سٹڈیز، یونیورسٹی آف لندن, لندن یونیورسٹی |
مقالات | ابتدائی دور کی عباسی خلافت میں سیاست اور سیاسی اشرافیہ |
مادر علمی | پیمبروک |
پیشہ | مورخ ، استاد جامعہ |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [3][4] |
شعبۂ عمل | تاریخ [5]، قرون وسطیٰ [5]، تاریخ اسلام [5]، صلیبی جنگیں [5]، عربی [5]، عربیات |
ملازمت | یونیورسٹی آف سینٹ اینڈریوز ، اسکول آف اورینٹل اینڈ افریقن اسٹڈیز، یونیورسٹی آف لندن ، جامعہ کیمبرج |
اعزازات | |
ایڈن برگ رائل سوسائٹی فیلو شپ فیلو رائل ایشیاٹک سوسائٹی برطانیہ و آئرلینڈ فیلو آف برٹش اکیڈمی |
|
درستی - ترمیم |
ہیو نایجل کینیڈی ایک انگریز مورخ اور ماہر تعلیم ہے، بالخصوص قرونِ وسطیٰ کی تاریخ اُس کا شعبہ ہے۔ اسلامی مشرقِ وسطیٰ، اندلس اور صلیبی جنگوں کے موضوعات پر کمال مہارت کا حامل ہے۔ 1997ء سے 2007ء تک وہ یونیورسٹی آف سینٹ اینڈریوز میں مشرقِ وسطیٰ کی تاریخ کا پروفیسر تعینات رہا۔ 2007ء سے اسکول آف اورینٹل اینڈ افریقن سٹڈیز، یونیورسٹی آف لندن میں عربی کا پروفیسر مقرر ہے۔
ابتدائی حالات اور تعلیم
[ترمیم]ہیو کینیڈی کی پیدائش 22 اکتوبر 1947ء کو کینٹ کے ایک شہر ھایت میں ہوئی۔[6] 1955-56ء کے دورانیہ میں اُس نے شملان، لبنان میں مڈل ایسٹ سنٹر فار عرب اسٹڈیز میں تعلیم پائی اور برطانوی محکمہ خارجہ سے تعلیمی وظیفہ حاصل کیا۔[7] 1966ء سے 1969ء کے دورانیہ میں پیمبروک کالج میں زیرِ تعلیم رہا،[6][7] یہاں سے اُس نے عربی و فارسی اور تاریخ کے مضامین میں تعلیم پائی۔[7] 1969ء میں جامعہ کیمبرج سے بی اے کی ڈگری حاصل کی۔[6] 1969ء سے 1972ء تک وہ جامعہ کیمبرج کے شعبہ فیکلٹی آف اورینٹل اسٹڈیز میں پوسٹ گریجویٹ طالب علم رہا۔[7] 1978ء میں اُس نے عہدِ آغاز کی عباسی خلافت کی سیاست اور سیاسی اشرافیہ کے عنوان سے ایک مقالہ لکھا اور اس کی بنیاد پر پی ایچ ڈی کی ڈگری پائی۔[8]
تعلیمی سرگرمیاں
[ترمیم]1972ء میں اُس نے یونیورسٹی آف سینٹ اینڈریوز میں قرونِ وسطیٰ کی تاریخ پر لیکچرر کی حیثیت سے پیشہ ورانہ علمی زندگی کا آغاز کیا۔ 1990ء میں اُس نے ریڈر کے عہدہ پر ترقی پائی۔[7] 1997ء میں اُسے مشرقِ وسطیٰ کی تاریخ کے پروفیسر کے عہدہ پر ترقی دی گئی۔[6][7] اس یونیورسٹی میں وہ مختلف تعلیمی عہدوں پر تعینات رہا۔ 1992ء سے 1998ء تک وہ اسکول آف ہسٹری کا ڈپٹی ہیڈ تعینات رہا، 1995ء سے 1998ء تک وہ فیکلٹی آف آرٹس کا نگرانِ اعلیٰ رہا۔[7] 2007ء میں اُس نے یونیورسٹی آف سینٹ اینڈریوز کی ملازمت ترک کر کے یونیورسٹی آف لندن کے ایک تعلیمی ادارے اسکول آف اورینٹل اینڈ افریقن اسٹڈیز سے وابستگی اختیار کر لی[6] اور یہاں عربی کا پروفیسر تعینات ہوا۔[7] جنوری 2015ء سے جنوری 2018ء تک کے دورانیہ میں وہ اِسلامی دُنیا کے نظام میں معاشی انضمام اور سماجی تبدیلی (800ء - 1000ء) کے عنوان سے ایک تعلیمی پروجیکٹ کا ہیڈ رہا جسے لیورہالم ٹرسٹ کی جانب سے فنڈنگ کی جاتی رہی۔ ان پیشہ ورانہ مصروفیات کے پہلو بہ پہلو اُس کے تحقیقی موضوعات میں اِسلامی مشرقِ وسطیٰ کی تاریخ، اِسلامی آثارِ قدیمہ اور مسلم اندلس شامل رہے۔[9]
نجی زندگی
[ترمیم]1970ء میں اُس نے ہلیری وائبر سے شادی کی۔ اس کی اولاد میں چار بچے شامل ہیں جن میں ایک بیٹا اور تین بیٹیاں ہیں۔
اعزازات
[ترمیم]2000ء میں کینیڈی، رائل سوسائٹی آف ایڈنبرا (ایف آر ایس ای) کا اور جولائی 2012ء میں برٹش اکیڈمی (ایف بی اے) کا فیلو منتخب ہوا۔ وہ رائل ایشیاٹک سوسائٹی (ایف آر اے ایس) کا فیلو بھی ہے۔
کتب
[ترمیم]کینیڈی نے 23 کتب تحریر کیں جن کی فہرست ذیل میں دی جا رہی ہے:
کتاب کا نام | ناشر | مقامِ اشاعت | سال |
---|---|---|---|
عہدِ آغاز کی عباسی خلافت: ایک سیاسی تاریخ | برناس اینڈ نوبل بک سیلرز | لندن اور نیویارک | 1981 |
پیغمبر اور دورِ خلافت (600ء - 1050ء) | لانگ مین | لندن | 1986 |
المنصور اور المہدی (تاریخِ طبری کی ایک جلد کا ترجمہ) | اسٹیٹ یونیورسٹی آف نیو یارک پریس | البانی | 1990 |
صلیبی قلعے | کیمبرج یونیورسٹی پریس | کیمبرج | 1994 |
مسلم اسپین اور پرتگال: الاندلس کی سیاسی تاریخ | لانگ مین | لندن | 1996 |
خلفاء کی افواج: ابتدائی اسلامی ریاست میں فوج اور معاشرہ | روٹلیج | لندن | 2001 |
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/133349772 — اخذ شدہ بتاریخ: 4 مئی 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ Diamond Catalog ID for persons and organisations: https://opac.diamond-ils.org/agent/25142 — بنام: Hugh Kennedy
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb120563749 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=xx0219449 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 مارچ 2022
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=xx0219449 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 نومبر 2022
- ^ ا ب پ ت ٹ پروفیسر ہیو نایجل کینیڈی[مردہ ربط]، کون کون ہے؟ آکسفورڈ یونی ورسٹی پریس، 2015ء
- ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ پروفیسر ہیو نایجل کینیڈی کی سی وی آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ mpd.ibi.uw.edu.pl (Error: unknown archive URL)، اسکول آف اورینٹل اینڈ افریقن اسٹڈیز، 22 اکتوبر 2015ء
- ↑ ابتدائی دور کی عباسی خلافت میں سیاست اور سیاسی اشرافیہ (پی ایچ ڈی مقالہ)، ہیو نائجل کینیڈی، کیمبرج یونیورسٹی، 1978ء، 22 اکتوبر 2015ء
- ↑ "Professor Hugh N Kennedy | SOAS". www.soas.ac.uk (انگریزی میں). Retrieved 2024-07-13.