الجدیدہ (مراکش)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
الجدیدہ، مراکش

سابقہ نام مازاگان (Mazagan)


الجدیدہ (انگریزی: El Jadida) (عربی: الجديدة)، ایک لاکھ چوالیس ہزار چار سو چالیس افراد کی آبادی کے ساتھ مراکش کا ساحلی شہر اور صوبہ مراکیش کی بندرگاہ ہے، جو مراکیش سے 110 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ شہر کا طرز تعمیر روایتی موریش طرزتعمیر سے مختلف ہے جو سمندر کی جانب سے دیکھنے پر پرتگالی طرز تعمیر کی عکاسی کرتا ہے۔


الجدیدہ جسکا سابقہ نام مازاگان (Mazagan) تھا کو پرتگالیوں نے 1502ء میں فتح کیا اور 1769ء میں چھوڑا۔ 1580ء سے 1640ء تک پرتگال ہسپانوی شاہی خاندان کے زیر تسلط رہا جسکی وجہ سے الجدیدہ بھی بالواسطہ ہسپانیہ کے زیر اثر رہا۔


مازاگان کا 2004ء میں یونیسکو ورثہ کی جگہوں (ورلڈ ہیریٹیج سائٹس یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ) میں اندراج کیا گیا، جو یورپ اور مراکش کے درمیان تہذیبی تبالہ کی مثال ہونے کے ساتھ ساتھ پرتگالی طرز تعمیر کی بھی مثال ہے۔ یونیسکو کے مطابق شہر کے اہم ترین تاریخی ورثہ میں پانی ذخیرہ کرنے کی زیر زمین جگہیں جنہیں سسٹرن (انگریزی Cistern) کہتے ہیں، اور گرجا گھر مانولینے (Manueline) شامل ہیں۔


شہر کی موجودہ اہم تجارتی مصنوعات میں لوبیہ، بادام، مکئی، مٹر، اون، گوند اور انڈے شامل ہیں جو شہر سے باہر بھیجی جاتی ہیں اور جو چیزیں باہر سے منگوائی جاتی ہیں ان میں اونی مصنوعات، چینی، چاۓ اور چاول شامل ہیں۔ قریبی بندرگاہ اور کارخانوں کی وجہ سے شہر کو آلودگی کا مسئلہ درپیش ہے۔


جڑواں شہر[ترمیم]


بیرونی روابط[ترمیم]