اوم پوری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
اوم پوری

ہندوستانی آرٹ سینما کے مشہور اداکار۔ جنہوں نے بہت سی انگریزی فلموں میں کام کیا۔ 18 اکتوبر 1950ء کو ہریانہ میں پیدا ہوائے۔

فلم[ترمیم]

1976 سے فلموں میں کام کرنا شروع کیا اور ان کی پہلی فلم گھاسی رام کوتوال تھی۔اس کے بعد سے انہوں نے اب تک ستر سے زائد فلموں، ٹی وی سیریلز اور ڈراموں میں کام کیا ہے۔

ہندی اور دوسری ہندوستانی زبانوں کے علاوہ انہوں نے سات سے زائد انگریزی فلموں میں بھی کام کیا جن میں گاندھی ، سٹی آف جوائے، دی پیرول آفیسر، ہیپی ناؤ، دی زو کیپر، گھوسٹ اینڈ ڈارکنس اور گاندھی وغیرہ شامل ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے ایسٹ از ایسٹ، وائٹ ٹیتھ،اور کنٹربری ٹیل جیسے انگریزی ٹی وی سیریلز میں بھی نمایاں اداکار کے طور پر کام کیا۔

برطانوی فلمیں[ترمیم]

اداکار کے طور پر برطانیہ سے ان کا تعلق 1980 میں فلم ’جویل ان دی کراؤن‘ سے شروع ہوا۔اس کے علاوہ انہوں نے ’برادر ان ٹربل‘، ’مائی سن اے فیناٹک‘ اور شیکسپیئر کے ڈرامے ’کنگ لیئر‘ کی نئی شکل میں بھی کام کیا ہے۔2004ء میں ملکۂ برطانیہ نے ’آرڈر آف برٹش ایمپائر‘ کے اعزاز سے نوازا ۔