جان کیٹس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
کیٹس

جان کیٹس (John Keats) انگریزی ادب کا ایک عظیم شاعر اور رومانوی تحریک کی ایک اہم شخصیت تھا۔ اس کی خوبصورت شاعری حسوں کو متاثر کرتی ھے۔ اردو شاعرہ پروین شاکر نے کیٹس کو شاعر جمال کہا ھے۔

حالات زندگی[ترمیم]

کیٹس 31 اکتوبر 1795ء میں انگلستان کے شھر لندن کے قریب فنزبری میں پیدا ھوا۔ اس کا باپ جلد ھی فوت ھو گیا۔1811ء میں اس نے سکول سے فارغ ھو کر ایک سرجن تھامس ھامنڈ کے ساتھ سرجری سیکھنے لگا اور جولا‏ئی 1815ء اس نے امتحان پاس کر لیا۔ مگر سکول چھوڑنے کے پہلے زمانے میں ہی اس کو شاعری سے شغف ھو گیا تھا اور اس نے کلاسیکل ادب پڑھنا شروع کر دیا تھا اور اس میں اس کے دوست چارلس کوارڈن کلیرک کا بڑا حصہ ھے۔ پھر جان کیٹس نے خود کو شاعری کے لیے وقف کر دیا ۔وہ لندن کے مشہور شاعروں سے ملا۔ دوستوں کی حوصلہ افزائی نے اسے سنجیرگی سے لکھنا شروع کر دیا۔ مارچ1817ء اس کی ایک شاعری کی کتاب شائع ھو‏ئی۔ اور پھر اپریل 1818ء میں ایک اور کتاب شائع کی۔

1818ء میں جان کا بھائی ٹام مر گیا اور دوسرا بھائی جارج شادی کر کے امریکہ چلا گیا۔ یوں جان کیٹس پریشان اور تنہا رہ گیا۔ لیورپول سے سکاٹلینڈ تک ایک سفر میں جان کیٹس بیمار ھو گیا اور یوں اس کی بیماری بڑھتی گئ۔

اکتوبر 1818ء میں جان کو مس فینی براونئ سے پیار ھو گیا مگر فینی کی ماں نے یہ کہہ کر رشتہ دینے سے انکار کر دیا کہ شاعر لوگ ہمیشہ بھوکے مرتے ھیں۔

بیماری اورشادی سے انکار نے اس کے تخئیل سے وہ اشعار نکالے کہ جان کیٹس کی پچیس سالہ زندگی امر ھو گئ۔ فروری 1820ء وہ ایک ماہ بستر پر رھا اور ستمبر 1820ء کو اسے انگلستان سے اٹلی لے جایا گیا کیوں کہ اس کی زندکی کی آخری امیر یہ ھی تھی ۔ مگر 23 فروری 1821ء کو یہ عظیم شاعر صرف پچیس سال کی عمر میں اٹلی کے شھر روم میں مر گیا۔

شاعری[ترمیم]

John keats.jpg رومانوی تحریک کی شاعری کی خوبیاں کیٹس کی شاعری میں موجود ہیں۔ کیٹس اپنی زندگی میں اتنا مشہور نہیں تھا جتنا کہ دوسرے شاعر مثلا بائرن لیکن کیٹس اپنی شاعری میں اتنی پرفکشن کا قائل تھا کہ آہستہ آہستہ اسکی فنی خوبیاں لوگوں کے سامنے آتی گیئں اور وہ مقبول ہوتا گیا۔ اسکے کچھ مصرعے زبان زد عام ہیں مثلا:

.A thing of beauty is a joy forever

.She walks in beauty

مشہور نظمیں[ترمیم]

  • Ode To Autumn
  • Ode To Fancy

Ode To Nightingal Ode To Grecion Urn

Incomplete-document-purple.svg یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔