جنید جمشید
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
| جنید جمشید | ||
|---|---|---|
جنید جمشید
|
||
| فنکار موسیقی | ||
| پیدائشی نام | جنید جمشید | |
| دیگر نام | جے جے | |
| ولادت | 3 ستمبر، 1964ء | |
| ابتدا | کراچی، |
|
| اصناف موسیقی | پاپ نعت خوانی |
|
| پیشہ | گلوکار موسیقار |
|
| سرگرم دور | 1987ء تا 2002 | |
جنید جمشید سابقہ پاپ گلوکار اور موجودہ نعت خواں ہیں۔ انھوں نے پاپ موسیقی گروپ وائتل سائنز کے نمائندہ گلوکار کی حیثیت سے شہرت حاصل کی۔ وہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور کے فارغ التحصیل ہیں۔ 1987ء میں دل دل پاکستان کی ریلز کے ساتھ ہی وہ شہرت کی بلندیوں تک پہنچ گیے۔ ان کی پاپ گلوگاری کے دور میں مندرجہ ذیل البمز ریلیز ہوئے۔
اس کے ساتھ ہی ان کا رجحان اسلامی تعلیمات کی طرف بڑھ گیا اور آہستہ آہستہ وہ موسیقی کی صنعت کو خیر آباد کہہ گیے۔ اب وہ نعت خوان اور بزنس مین کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان کی بوتیک کی شاخیں پورے ملک میں ہیں۔
| ویکیمیڈیا العام میں جنید جمشید سے متعلق وسیط موجود ہے۔ |