"قلعہ سندھودرگ" کے نسخوں کے درمیان فرق
JarBot (تبادلۂ خیال | شراکتیں) |
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.7 |
||
سطر 34: | سطر 34: | ||
}} |
}} |
||
'''قلعہ سندھو درگ''' ({{Lang-mr|सिंधुदुर्ग किल्ला}}) ایک تاریخی قلعہ جو [[مغربی ہندوستان]] کے صوبہ [[مہاراشٹر]] کے ساحل سے کچھ دور [[بحیرہ عرب]] کے ایک ٹاپو پر واقع ہے۔ یہ قلعہ مہاراشٹر کے خطہ [[کوکن]] کے [[ضلع سندھودرگ]] کے قصبہ [[مالون]] کے ساحل پر جنوبی ممبئی سے چار سر پچاس کلومیٹر دور واقع ہے۔<ref>{{cite web|url=http://www.maharashtratourism.gov.in/MTDC/HTML/MaharashtraTourism/TouristDelight/Forts/Forts.aspx?strpage=SindhudurgFort.html|title=Sindhudurg Fort Location|accessdate=2012-05-18 |
'''قلعہ سندھو درگ''' ({{Lang-mr|सिंधुदुर्ग किल्ला}}) ایک تاریخی قلعہ جو [[مغربی ہندوستان]] کے صوبہ [[مہاراشٹر]] کے ساحل سے کچھ دور [[بحیرہ عرب]] کے ایک ٹاپو پر واقع ہے۔ یہ قلعہ مہاراشٹر کے خطہ [[کوکن]] کے [[ضلع سندھودرگ]] کے قصبہ [[مالون]] کے ساحل پر جنوبی ممبئی سے چار سر پچاس کلومیٹر دور واقع ہے۔<ref>{{cite web|url=http://www.maharashtratourism.gov.in/MTDC/HTML/MaharashtraTourism/TouristDelight/Forts/Forts.aspx?strpage=SindhudurgFort.html|title=Sindhudurg Fort Location|accessdate=2012-05-18|archive-date=2012-08-05|archive-url=https://archive.is/20120805064333/http://www.maharashtratourism.gov.in/MTDC/HTML/MaharashtraTourism/TouristDelight/Forts/Forts.aspx?strpage=SindhudurgFort.html|url-status=dead}}</ref> قلعہ کی حیثیت اب ایک محفوظ یادگار کی ہے۔<ref>{{cite web|title=List of the protected monuments of Mumbai Circle district-wise|url=http://www.asimumbaicircle.com/images/list-of-protected-monuments-n-forts.pdf}}</ref> |
||
== تاریخ == |
== تاریخ == |
نسخہ بمطابق 02:02، 18 ستمبر 2020ء
قلعہ سندھودرگ | |
---|---|
सिंधुदुर्ग किल्ला | |
حصہ مہاراشٹر | |
ضلع سندھودرگ، مہاراشٹر | |
ساحل سے سندھودرگ کا منظر | |
متناسقات | 16°02′38″N 73°27′41″E / 16.043769°N 73.461416°E |
قسم | ٹاپو |
مقام کی معلومات | |
عوام کے لیے داخلہ | ہاں |
ویب سائٹ | http://www.sindhudurg.nic.in/ |
مقام کی تاریخ | |
تعمیر | 1664ء |
تعمیر بدست | ہروجی اندلکر (میر معمار) |
قلعہ سندھو درگ ((مراٹھی: सिंधुदुर्ग किल्ला)) ایک تاریخی قلعہ جو مغربی ہندوستان کے صوبہ مہاراشٹر کے ساحل سے کچھ دور بحیرہ عرب کے ایک ٹاپو پر واقع ہے۔ یہ قلعہ مہاراشٹر کے خطہ کوکن کے ضلع سندھودرگ کے قصبہ مالون کے ساحل پر جنوبی ممبئی سے چار سر پچاس کلومیٹر دور واقع ہے۔[1] قلعہ کی حیثیت اب ایک محفوظ یادگار کی ہے۔[2]
تاریخ
اس قلعہ کو مرہٹہ سلطنت کے بانی چھترپتی شیواجی مہاراج نے تعمیر کروایا تھا۔[3] اس کا مقصد یہ تھا کہ غیر ملکی نو آباد کاروں (انگریز، ولندیزی، فرانسیسی اور پرتگیزی) کے بڑھتے ہوئے اثرات پر روک لگائی جائے نیز جنجیرہ کے شیدیوں کی سرکوبی ہو سکے۔ سنہ 1664ء میں ہروجی اندلکر کی نگرانی میں قلعہ کی تعمیر مکمل ہوئی۔ یہ قلعہ ایک چھوٹے سے جزیرے پر تعمیر کیا گیا تھا۔
تعمیراتی تفصیلات
سانچے میں ڈھالنے کے لیے چار ہزار پاؤنڈ سے زیادہ سیسہ استعمال کیا گیا ہے اور بنیاد کے پتھر انتہائی مضبوطی سے بٹھائے گئے ہیں۔ 25 نومبر 1664ء کو تعمیر شروع ہوئی اور تین برس بعد 1667ء میں مکمل ہوئی۔ اس سمندری قلعہ کا رقبہ اڑتالیس ایکڑ پر محیط ہے، تین کلومیٹر لمبی فصیل اور دیواریں تیس فٹ بلند اور بارہ فٹ چوڑی ہیں۔ ان بھاری بھرکم دیواروں کا مقصد یہ تھا کہ ان کے ذریعہ دشمنوں سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ بحیرہ عرب کے مد و جزر اور موجوں کو تھام سکے۔ قلعہ کے صدر دروازہ کو اس طرح چھپایا گیا ہے کہ باہر سے کوئی اس کی نشان دہی نہیں کر سکتا۔
ایسے وقت میں جب کہ مذہبی کتابوں کی رو سے سمندر پر سفر ممنوع تھا، کسی سمندری جزیرہ پر قلعہ بنا لینا ایک انقلابی قدم تھا۔
مستقل باشندے
قلعہ کی ویرانی کے بعد سے یہاں رہنے والوں کی تعداد میں مسلسل کمی ہوتی رہی۔ بیشتر باشندے روزگار کے مناسب مواقع نہ ہونے کی بنا پر یہاں سے ہجرت کرگئے تاہم اب بھی پندرہ خاندان اس قلعے میں مقیم ہیں۔ برسات کے موسم میں سیاحوں کے لیے قلعہ میں داخلہ ممنوع ہے کہ کیونکہ اس موسم میں بحیرہ عرب اپنے شباب پر ہوتا ہے۔
نگار خانہ
حوالہ جات
- ↑ "Sindhudurg Fort Location"۔ 05 اگست 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 مئی 2012
- ↑ "List of the protected monuments of Mumbai Circle district-wise" (PDF)
- ↑ Sailendra Sen (2013)۔ A Textbook of Medieval Indian History۔ Primus Books۔ صفحہ: 207۔ ISBN 978-9-38060-734-4