سلیمیہ مسجد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
سلیمیہ مسجد
بنیادی معلومات
محل وقوع ادرنہ، ترکی
جغرافیائی متناسقات 41°40′41″N 26°33′34″E / 41.67806°N 26.55944°E / 41.67806; 26.55944متناسقات: 41°40′41″N 26°33′34″E / 41.67806°N 26.55944°E / 41.67806; 26.55944
مذہبی انتساب اسلام
ثقافتی اہمیت 2011
تفصیلات
بلندی (انتہائی) 43 میٹر
چوڑائی گنبد (داخلی) 31,25 میٹر
مینار 4
بلندی مینار 83 میٹر[1]
معماری مواد ماربل، پتھر
سلیمیہ مسجد و سماجی کمپلیکس
عالمی ثقافتی ورثہ

Edirne 7333 Nevit.JPG
ملک ترکی
قسم ثقافتی
شرائط i, iv
حوالہ 1366
علاقہ** یورپ اور شمالی امریکہ
تاریخِ شمولیت
شمولیت 2011  (35واں اجلاس)
* عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں مندرج نام
** یونیسکو کا علاقہ

سلیمیہ مسجد (ترکی زبان: Selimiye Camii) ترکی کے شہر ادرنہ کی ایک مسجد ہے۔ یہ مسجد عثمانی سلطان سلیم دوئم کے حکم پر تعمیر کی گئی اور اسے مشہور معمار سنان پاشا نے 1568ء سے 1574ء کے درمیان تعمیر کیا۔ اسے سنان پاشا کے فن کا عظیم ترین شاہکار اور اسلامی طرز تعمیر کا شاندار نمونہ سمجھا جاتا ہے۔ اس مسجد کے مینار ترکی کے بلند ترین مینار ہیں جن کی بلندی 70.9 میٹر ہیں۔ یہ جامع مسجد ایک کلیہ (مسجد کے گرد شفا خانہ، مدرسہ، کتب خانہ اور حمام) کے مرکز میں قائم ہے جو ایک مدرسہ، دار الحدیث اور ایک آراستہ (دکانوں کی قطار) کے درمیان واقع ہے۔ اس میں ایک تاریخی شفا خانہ بھی واقع ہے جسے اب عجائب گھر بنا دیا گیا ہے۔ سنان نے مسجد کا طرز تعمیر ایسا رکھا کہ مسجد کے ہر کونے سے محراب صاف دکھائی دے۔ اس مسجد میں روایتی عثمانی طرز تعمیر کے حامل چار خوبصورت مینار بھی شامل ہیں جبکہ ایک عظیم گنبد پر اس پر موجود ہے۔ مسجد کے گرد کتب خانے، مدرسہ، حمام، لنگر خانہ، بازار، شفا خانہ کے علاوہ ایک قبرستان بھی قائم کیا گیا تھا۔ 1915ء میں بلغاریہ کی جانب سے ادرنہ کے محاصرے کے موقع پر مسجد کا گنبد بلغاری توپ خانے کی زد میں آ گیا لیکن مضبوط تعمیر کے صرف اس کی بیرونی تہہ کو ہی نقصان پہنچا۔ مصطفی کمال اتاترک کے حکم پر اس نقصان کو درست نہیں کیا گیا۔ گنبد کو پہنچنے والا یہ نقصان مندرجہ ذیل تصویر میں نیلے دائرے کے عین بائیں جانب سرخ خانے میں کی خطاطی کے برابر میں دیکھا جا سکتا ہے۔

جامعہ سلیمیہ کے گنبد کا اندرونی منظر، گنبد کو پہنچنے والے نقصان کو دیکھنے کے لیے تصویر پر کلک کیجیے۔

1982ء سے 1995ء تک مسجد کی تصویر ترکی کے 10 ہزار لیرا کے نوٹ پر بھی آویزاں تھی۔

متعلقہ مضامین[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]


  1. ^ Architecture, Jonathan Glancey, page 207, 2006