سید عبد اللہ شاہ
سید عبد اللہ شاہ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
تاریخ پیدائش | 11 دسمبر 1934ء |
تاریخ وفات | 14 اپریل 2007ء (73 سال) |
شہریت | پاکستان برطانوی ہند |
جماعت | پاکستان پیپلز پارٹی |
اولاد | مراد علی شاہ |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
مادری زبان | اردو |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
درستی - ترمیم |
سندھ کے سابق وزیر اعلٰی۔ سندھ کے ضلعے دادو ،گاؤں واہڑ میں پیدا ہوئے۔ سیاسی طور پر وہ پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ رہے۔ انیس سو ترانوے میں انھوں نے سندھ کے چوبیسویں وزیر اعلیٰٰ کا حلف لیا اور انیس سو چھیانوے تک اس عہدہ پر فائز رہے۔
عبد اللہ شاہ بینظیر بھٹو حکومت کی برطرفی کے بعد فروری انیس سو ستانوے میں بیرونِ ملک چلے گئے۔ جہاں وہ دس سال سے زائد عرصے تک خود ساختہ جلاوطنی میں رہے اور مارچ کے وسط میں واپس پاکستان پہنچے۔نواز شریف کے دور حکومت میں ان پر زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے تیرہ سے زائد ریفرنس دائر کیے۔ وطن واپسی پر انھوں نے ان سب ریفرنسز میں سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری کرائیاور عدالت نے انھیں حاضری سے مستثنیٰ قرار دیا۔
انھیں سابق وزیرِاعظم بینظیر بھٹو کے بھائی میر مرتضیٰ بھٹو کے قتل کے مقدمے میں بھی مفرور قرار دیا گیا تھا۔ میر مرتضیٰ بھٹو کے قتل کے وقت عبد اللہ شاہ سندھ کے وزیراعلٰی تھے۔ انھیں کے دور حکومت میں متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف آپریشن کیا گیا، اس عرصے میں ان کے ایک بھائی کو کراچی میں قتل بھی کیا گیا ۔