لعاب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
انسانی لعاب کا نمونہ تجربے کے لیے لیا جارہا ہے

لعاب یا تُھوک، پانی نما مائع سیال ہے جو انسان اور دیگر جانداروں کے منہ میں پیدا ہونے والی رطوبت کو کہا جاتا ہے۔ قدرتی میکانیکی طریقہ کار کے مطابق ٹھوس غذا منہ میں موجود لعاب کی مدد سے گیلی ہوجاتی ہے، جس کی وجہ سے غذا چبانے،نگلنے اور ہضم ہونے میں بہت مدد ملتی ہے۔ لعاب کی مدد سے یہ غذا چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم ہوکر قابلِ ہضم بن جاتی ہے۔