مانچسٹر
مانچسٹر (انگریزی: Manchester) ایک شہر اور میٹروپالیٹن برو ہے جو کہ مانچسٹرِ اعظم، انگلستان میں واقع ہے، اور اس کی آبادی اندازاً 5 لاکھ 3 ہزار ہے۔ مانچسٹر برطانیہ کے سب سے تیسرا بڑا شہری علاقے میں واقع ہے، مانچسٹرِ اعظم شہری علاقہ، جس کی آبادی 22 لاکھ ہے۔ مانچسٹر کے باشندوں کو 'مانکیُونیَن' کہا جاتا ہے، اور مقامی اتھارٹی مانچسٹر سٹی کونسل ہے۔
مانچسٹر شمال مغربی انگلستان کے جنوب مرکزی حصے میں ہے، اس سے ملحق چیشایر پلین جنوب کی طرف، اور پینائینز پہاڑیاں شمال اور مشرق کی طرف۔ مانچسٹر کی قلم بند تاریخ شروع ہوئی ایک شہری آبادی سے، جو کہ مامُویکیَم نامی رومی قلعے سے متعلق تھا، جو سن 79ء میں قائم ہوا تھا، ایک ریتیلا پتھر کی ساحل پر دریائیں میڈلاک اور ارویل کی سنگم کے نزدیک۔ تاریخی طور پر، زیادہ تر شہر لانکاشایر کا ایک حصہ تھا، تاہم دریائے مرزی سے جنوب علاقے چیشایر میں شامل تھے۔ قرُونِ وسطیٰ کے آرپار، مانچسٹر ایک جاگیردارانہ بستی ہی رہا، مگر انیسویں صدی کے شروع ہونے پر "ایک حیران کن شرح" سے بڑھنے لگا۔ مانچسٹر کی نا منصوبہ بند شہریکرن صنعتی انقلاب کے دوران ایک پارچہ کی پیداوار کی اضافے کی وجہ سے ہوا، اور اس کے نتیجے میں، دنیا کا سب سے پہلا صنعت یافتہ شہر بن گیا۔ ایک انیسویں صدی کی شروعاتی حصے میں کارخانے تعمیر ہونے کی اضافہ نے مانچسٹر کو تبدیل کر کہ ایک چھوٹی بستی سے ایک اہم چکّی شہر اور برو بنا دیا، جس کو سن 1853ء میں شہر کا دفتری رتبہ دیا گیا۔ سن 1877ء میں، مانچیسٹر ٹاؤن ہال تعمیر ہوا، اور سن 1894ء میں، مانچیسٹر شِپ کنال کھلا، اور اس کے باعث مانچسٹر بندرگاہ بنایا گیا۔
شہر قابلِ ذکر ہے اپنی تعمیرات، ثقافت، موسیقی سِین، ذرائع ابلاغ کے رابطے، سائنسی اور انجنیرنگ پیداوار، سماجی اثر، اور کھیلوں کے رابطوں کے لیے۔ مانچسٹر کے سپورٹ کلب میں شامل ہیں مانچسٹر یونائیٹڈ اور مانچسٹر سٹی کے پریمیئرشِپ فُٹ بال ٹیم۔ مانچسٹر دنیا کا ایک سب سے پہلا ریل سٹیشن کا مقام تھا، اور وہاں سائنس دانوں نے پہلی بار ایٹم کو تقسیم کیا، اور پہلا سٹورڈ پروگرام کمپیوٹر بنایا۔ مانچسٹر میں دو یونورسٹی واقع ہیں، اور ان میں سے ایک ہے برطانیہ کا سب سے بڑا یک مقامی یونورسٹی، اور ملک کا سب سے تیسری بڑی معیشت ہے مانچسٹر کی۔ مانچسٹر برطانیہ کے تمام شہروں میں سے غیر ملکیوں کا سب سے تیسرا اکثر ترین دورہ کرنے والا شہر ہے، لندن اور ایڈنبرا کے بعد، اور انگلستان میں سب سے دوسرا، لندن کے بعد۔