مولوی تمیز الدین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
مولوی تمیز الدین خان

در منصب
14 دسمبر 1948ء – 24 اکتوبر 1954
صدر غلام محمد
پیشرو محمد علی جناح
جانشین عبدالوہاب خان
در منصب
14 جون 1962ء – 19 اگست 1963ء
پیشرو عبدالوہاب خان
جانشین فضل القادر چوہدری

پیدائش فرید پور, بنگال
سیاسی جماعت مسلم لیگ[ضدابہام درکار]
مذہب اسلام

پیدائش: 1889ء وفات: 1963ء

پاکستانی مجلس دستور ساز کے صدر. خانخاں پور ضلع فرید پور مشرقی بنگال میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم مقام پیدائش کے ہائی سکول میں حاصل کی۔ پریذیڈنسی کالج کلکتہ سے بی۔ اے پاس کیا۔ ایم ۔ اے کا امتحان 1913ء میں پاس کیا اور قانون کی ڈگری 1914ء میں حاصل کی۔ فرید پور میں وکالت شروع کی۔ 1915ء میں آل انڈیا مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی۔ 1926ء میں بنگال لیجسلیٹو کونسل کے رکن ہوئے۔ 1937ء میں بنگال لیجسلیٹو اسمبلی کے مسلم لیگ کے امیدوار کی حیثیت سے رکن منتخب ہوئے۔ 1938ء میں بنگال کے وزیر صحت مقرر ہوئے۔ 1943ء میں وزیر تعلیم بنے۔ اس وقت ناظم الدین وزیراعلیٰ تھے۔ 1946ء میں مرکزی قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ آزادی کے بعد پاکستان کی آئین ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ 1948ء میں بااتفاق رائے اس کے نائب صدر ہوئے اور دسمبر 1948ء میں قائداعظم کی وفات پر دستور ساز اسمبلی کے صدر بنے۔ اسی سال وفد پاکستان روم پارلیمنٹری کانفرنس میں قیادت کی۔ نائیس واقع اٹلی اور آٹوا واقع کینڈا میں بھی پاکستان کے پارلیمنٹری وفود کی قیادت کی۔ 1958ء تک مشرقی پاکستان کی مسلم لیگ کے صدر رہے۔ مئی 1962ء کے انتخابات میں قومی اسمبلی کے رکن بنے اور بعد میں اسپیکر بھی منتخب ہوئے۔


سیاسی دفاتر
پیشرو
محمد علی جناح
مکلم ایوان زیریں پاکستان
1948 – 1954
جانشین
عبدالوہاب خان
پیشرو
عبدالوہاب خان
دوسری مدت
1962 – 1963
جانشین
فضل القادر چوہدری