نظام حیدر آباد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
نظام حیدرآباد کا نشان

نظام الملک حیدرآباد جنہیں عموماً نظام حیدرآباد کے نام سے جانا جاتا تھا، 1724ء سے 1948ء تک قائم ریاست حیدرآباد کے حاکموں کو کہا جاتا تھا۔ یہ خطاب مملکت آصفیہ کے حکمرانوں کے لیے استعمال ہوتا تھا۔ سطح مرتفع دکن میں یہ حکومت مغلوں کے زیر اثر مقامی نواب میر قمر الدین صدیقی نے قائم کی تھی جنہوں نے 1724ء میں آصف جاہ کا لقب اختیار کیا اور خود مختار ہو گئے۔ یہ 1707ء میں اورنگزیب عالمگیر کے انتقال کے بعد تیموری سلطنت کو پہنچنے والا بہت بڑا دھچکا تھا۔

1798ء کے بعد سے ریاست حیدرآباد برطانوی ہند کے زیر اثر ریاستوں میں سے ایک تھی تاہم نظام داخلی امور خود حل کرتا تھا۔

1947ء میں تقسیم ہند تک دو صدیوں میں سات نظاموں نے حیدرآباد پر حکومت کی۔ تقریبا یہ تمام ہی آصف جاہی حکمران ادب، فن، طرز تعمیر، ثقافت، زیورات و جواہر کے بہت بڑے سرپرست و دلدادہ تھے۔

نظام حیدرآباد کی یہ حکومت 17 ستمبر 1948ء کو بھارت کی عسکری مہم کے خاتمے تک قائم رہی۔ اس کے نتیجے میں نظام کو بھارتی افواج کے سامنے ہتھیار ڈالنے پڑے۔ اقوام متحدہ اور لندن میں حکومت برطانیہ کو بھیجے گئے وفد میں تاخیر کے باعث بھارت کی سرزمین پر اس آزاد ریاست کا وجود ختم ہو گیا۔ ابتدائی طور پر اسے ہندی اتحاد میں شامل کیا گیا اور 1956ء میں لسانی بنیادوں پر توڑ کر پڑوسی ریاستوں آندھرا پردیش، کرناٹک اور مہاراشٹر میں تقسیم کر کے ختم کر دیا گیا۔

فہرست نظامین حیدرآباد[ترمیم]

تصویر خطابی نام ذاتی نام تاریخ پیدائش تاریخ آغاز حکمرانی تاریخ اختتام حکمرانی تاریخ وفات
Asaf Jah I, Nizam of Hyderabad.jpg
نظام الملک، آصف جاہ اول میر قمر الدین خان 20 اگست 1671ء 31 جولائی 1720ء 1 جون 1748ء
No image.png
نصیر جنگ میر احمد علی خان 26 فروری 1712ء 1 جون 1748ء 16 دسمبر 1750ء
Dupleix meeting the Soudhabar of the Deccan.jpg
مظفر جنگ میر ہدایت محی الدین سعد اللہ خان  ? 16 دسمبر 1750ء 13 فروری 1751ء
No image.png
صلابت جنگ میر سعید محمد خان 24 نومبر 1718ء 13 فروری 1751ء 8 جولائی 1762ء
(برطرف کیا گیا)
16 ستمبر 1763ء
No image.png
نظام الملک، آصف جاہ دوئم میر نظام علی خان 7 مارچ 1734ء 8 جولائی 1762ء 6 اگست 1803ء
Nizam Sikandar Jah (r.1803-29).jpg
سکندر جاہ، آصف جاہ سوئم میر اکبر علی خان 11 نومبر 1768ء 6 اگست 1803ء 21 مئی 1829ء
Nasir-ud-dawlah, Nizam of Hyderabad 1794-1857.jpg
نصیر الدولہ، آصف جاہ چہارم میر فرقندہ علی خان 25 اپریل 1794ء 21 مئی 1829ء 16 مئی 1857ء
No image.png
افضال الدولہ، آصف جاہ پنجم میر تہنیت علی خان 11 اکتوبر 1827ء 16 مئی 1857ء 26 فروری 1869ء
Asaf Jah VI.jpg
آصف جاہ ششم میر محبوب علی خان 17 اگست 1866ء 26 فروری 1869ء 29 اگست 1911ء
NezamHaydarabad.jpg
آصف جاہ ہفتم میر عثمان علی خان 6 اپریل 1886ء 29 اگست 1911ء 17 ستمبر 1948ء
(برطرف کیا گیا)
24 فروری 1967