نیتونو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
نیتونو (Nettuno)
Coat of arms of {{{city}}}
شہر کا نشان امتیاز
عمومی معلومات
علاقہ لازیو صوبہ صوبہ روما
بلندی 11 میٹر رقبہ 71.46 مربع کلومیٹر
آبادی 36,849 (2004ء)
دیگر معلومات
فون کوڈ 06(39+) پوسٹ کوڈ 00048
منطقہ وقت مرکزی یورپی وقت, UTC+1


نیتُونو (Nettuno) اٹلی کے علاقہ لازیو کے صوبہ روما کا ایک کمونے (قصبہ) ہے، جسکا فاصلہ اطالوی دارالحکومت روم سے ساٹھ کلومیٹر جنوب ہے۔ قصبہ کا رقبہ 71.46 مربع کلومیٹر اور آبادی 36,849 (2004ء) ہے۔ شہر کا شمار اٹلی کے زرعی اور سیاحتی شہروں میں ہوتا ہے۔

شہر کی بنیاد ساراسنز (Saracens) نے نویں صدی عیسوی میں رکھی اور شہر کا نام قدیم رومی خدا نیپچون کے نام پر رکھا گيا تھا۔ شہر مذہبی زائرین کی اہم منزل ہے جہاں سینٹ ماریہ گوریٹی (Saint Maria Goretti) کی خانقاہ واقع ہے۔

آج کا نیتونو شہر اہم سیاحتی مرکز ہے اور اسکی سیاحتی بندرگاہ میں تقریبا 860 کشتیاں، خریداری مراکز، کشتی رانی، ماہی گیری کی تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں جو کسی سیاحتی مرکز کے لیے ہونی چاہییں۔ اسکے علاوہ شہر میں اطالوی پولیس کا اہم تربیتی سکول ہے جہاں خاص طور پر سراغ رساں کتوں کو تربیت دی جاتی ہے۔