چیامپینو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
چیامپینو (Ciampino)
Coat of arms of {{{city}}}
شہر کا نشان امتیاز
عمومی معلومات
علاقہ لازیو صوبہ صوبہ روما
بلندی 124 میٹر رقبہ 11 مربع کلومیٹر
آبادی 37,529 (2004ء)
دیگر معلومات
فون کوڈ 06(39+) پوسٹ کوڈ 00040, 00043
منطقہ وقت مرکزی یورپی وقت, UTC+1


چیامپِینو (اطالوی: Ciampino) اٹلی کے صوبہ روما کا ایک کمونے (قصبہ) ہے جو اٹلی کے علاقہ لازیو میں واقع ہے۔ قصبہ 1974ء تک کمونے مارینو کا حصہ تھا جسے 1974ء میں الگ کمونے کا درجہ دیا گیا تھا۔ قصبہ کا رقبہ 11 مربع کلومیٹر اور آبادی 37,529 (2004ء) ہے اور سطح سمندر سے اسکی بلندی 124 میٹر ہے۔ شہر کا نام جیوانی جیوستینو چیامپی (Giovanni Giustino Ciampini) کی نام پر رکھا گیا تھا جو سولہویں صدی عیسوی میں وہاں رہنے والے مشہور مذہبی اور سائنسی سکالر تھے۔

شہر کی شہرت وہاں بناۓ گۓ جیوانی باتستہ پاستینے بین الاقوامی ہوائی اڈہ (Giovan Battista Pastine" International Airport) کی وجہ سے بھی ہے جو دارالحکومت روم اور نواحی علاقوں کی اندرون ملک ہوائی سفر کی ضروریات پوری کرتا ہے۔ ہوائی اڈہ روم چیامپینو (Rome Ciampino) کے نام سے مشہور ہے۔